☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 867
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 867
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي الرَّجُلِ يُصْبِحُ فَيَرَى عَلَى ذَكَرِهِ الْبِلَّةَ، قَالَ: " إِنْ كَانَ يَرَى أَنَّهُ احْتَلَمَ اغْتَسَلَ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ يَرَى أَنَّهُ لَمْ يَحْتَلِمْ لَمْ يَغْتَسِلْ. وَقَالَ قَتَادَةُ: إِنْ كَانَ مَاءً دَافِقًا اغْتَسَلَ. فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ: كَيْفَ يَعْلَمُ؟ قَالَ: بِشَمِّهِ. وَقَالَ الْحَكَمُ: لَا يَغْتَسِلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو صبح اپنے آلہء تناسل پر تری دیکھے تو فرمایا کہ اگر احتلام یاد ہو تو غسل کرے اور اگر یاد نہ ہو تو غسل لازم نہیں۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر پانی جھٹکے سے نکلا ہے تو غسل کرے۔ میں نے قتادہ سے پوچھا کہ اسے کیسے معلوم ہوگا؟ فرمایا وہ سونگھ کر پتہ چلا سکتا ہے۔ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ وہ غسل نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 867، ترقيم محمد عوامة 867)
پچھلی حدیث → (866) باب پر واپس ← اگلی حدیث (868)