☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 854 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إِذَا احْتَلَمَ وَلَمْ يَرَ بَلَلًا فَلَا غُسْلَ عَلَيْهِ وَإِذَا رَأَى بَلَلًا وَلَمْ يَرَ أَنَّهُ احْتَلَمَ فَعَلَيْهِ الْغُسْلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر احتلام ہو لیکن تری نظر نہ آئے تو غسل لازم نہیں لیکن اگر احتلام یاد نہیں لیکن تری نظر آئے تو غسل واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 854، ترقيم محمد عوامة 854)
حدیث نمبر: 855 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَسِيرُ عَلَى رَاحِلَتِي وَأَنَا بَيْنَ النَّائِمِ وَالْيَقْظَانِ إِذْ وَجَدْتُ شَهْوَةً فَأَنْكَرْتُ نَفْسِي فَخَرَجَ مِنِّي مَا بَلَّ إِزَارِي وَمَا هُنَاكَ، فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: " اغْسِلْ ذَكَرَكَ وَمَا أَصَابَ مِنْكَ. وَلَمْ يَأْمُرْنِي بِالْغُسْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حمزہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنی سواری پر نیند اور بیداری کی درمیانی کیفیت میں جا رہا تھا کہ مجھے شہوت محسوس ہوئی، میں نے اپنے نفس کو جھٹلایا تو مجھ سے تھوڑا سا پانی نکلا جس سے میری ران کی جڑ تر ہوگئی اور اس کے علاوہ کچھ نہ تھا۔ میں نے اس بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اپنے آلۂ تناسل اور جہاں تری محسوس ہو اس جگہ کو دھو لو۔ انہوں نے مجھے غسل کا حکم نہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 855، ترقيم محمد عوامة 855)
حدیث نمبر: 856 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا اسْتَيْقَظَ وَقَدْ رَأَى أَنَّهُ جَامَعَ فَلَمْ يَرَ بَلَلًا فَلَا غُسْلَ عَلَيْهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے جماع کیا ہے لیکن بیداری کے بعد تری محسوس نہ ہو تو غسل لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 856، ترقيم محمد عوامة 856)
حدیث نمبر: 857 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 857، ترقيم محمد عوامة 857)
حدیث نمبر: 858 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ مثل ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 858، ترقيم محمد عوامة 858)
حدیث نمبر: 859 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَامِهِ فَرَأَى بِلَّةً قَالَ:" لَوْ وَجَدْتُ ذَلِكَ لَاغْتَسَلْتُ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو نیند سے بیدار ہو کر تری دیکھے تو فرمایا کہ اگر یہ واقعہ میرے ساتھ ہو تو میں غسل کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 859، ترقيم محمد عوامة 859)
حدیث نمبر: 860 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَجِدُ الْبَلَلَ بَعْدَ النَّوْمِ قَالَ:" يَغْتَسِلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو بیداری کے بعد تری دیکھے تو فرمایا کہ وہ غسل کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 860، ترقيم محمد عوامة 860)
حدیث نمبر: 861 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَا يَغْتَسِلُ حَتَّى يَسْتَيْقِنَ أَنَّهُ قَدْ أَجْنَبَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اس وقت تک غسل لازم نہیں جب تک جنابت کا یقین نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 861، ترقيم محمد عوامة 861)
حدیث نمبر: 862 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ , وَعَطَاءٍ قَالَا: " إِذَا رَأَى بَلَلًا فَلْيَغْتَسِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تری دیکھے تو غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 862، ترقيم محمد عوامة 862)
حدیث نمبر: 863 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ وَحَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ يَسْتَيْقِظُ فَيَجِدُ الْبِلَّةَ، قَالَ الْحَكَمُ:" لَا يَغْتَسِلُ". وَقَالَ حَمَّادٌ:" إِنْ كَانَ يَرَى أَنَّهُ قَدِ احْتَلَمَ اغْتَسَلَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو بیدار ہو کر تری دیکھے۔ تو حضرت حکم نے فرمایا وہ غسل نہ کرے۔ حضرت حماد نے فرمایا اگر اسے احتلام یاد ہو تو غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 863، ترقيم محمد عوامة 863)
حدیث نمبر: 864 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ يَقُولُ:" يَغْتَسِلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ وہ غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 864، ترقيم محمد عوامة 864)
حدیث نمبر: 865 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: " لَا يَغْتَسِلُ حَتَّى يَسْتَيْقِنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ جب تک احتلام کا یقین نہ ہو غسل نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 865، ترقيم محمد عوامة 865)
حدیث نمبر: 866 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" إِنَّمَا الْغُسْلُ مِنَ الشَّهْوَةِ وَالْفَتْرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ غسل شہوت اور پھر اس کے زوال کے بعد لازم ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 866، ترقيم محمد عوامة 866)
حدیث نمبر: 867 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي الرَّجُلِ يُصْبِحُ فَيَرَى عَلَى ذَكَرِهِ الْبِلَّةَ، قَالَ: " إِنْ كَانَ يَرَى أَنَّهُ احْتَلَمَ اغْتَسَلَ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ يَرَى أَنَّهُ لَمْ يَحْتَلِمْ لَمْ يَغْتَسِلْ. وَقَالَ قَتَادَةُ: إِنْ كَانَ مَاءً دَافِقًا اغْتَسَلَ. فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ: كَيْفَ يَعْلَمُ؟ قَالَ: بِشَمِّهِ. وَقَالَ الْحَكَمُ: لَا يَغْتَسِلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو صبح اپنے آلہء تناسل پر تری دیکھے تو فرمایا کہ اگر احتلام یاد ہو تو غسل کرے اور اگر یاد نہ ہو تو غسل لازم نہیں۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر پانی جھٹکے سے نکلا ہے تو غسل کرے۔ میں نے قتادہ سے پوچھا کہ اسے کیسے معلوم ہوگا؟ فرمایا وہ سونگھ کر پتہ چلا سکتا ہے۔ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ وہ غسل نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 867، ترقيم محمد عوامة 867)
حدیث نمبر: 868 مصنف ابن ابی شیبہ
حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، الْعُمَرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْعُمَرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ فَرَأَى بَلَلًا وَلَمْ يَرَ أَنَّهُ احْتَلَمَ فَلْيَغْتَسِلْ , وَإِذَا رَأَى أَنَّهُ احْتَلَمَ وَلَمْ يَرَ بَلَلًا فَلَا غُسْلَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی بیدار ہونے کے بعد تری دیکھے، اگر اسے احتلام یاد نہ بھی ہو تو غسل کرے اور اگر احتلام یاد ہو لیکن تری نہ دیکھے تو اس پر غسل لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 868، ترقيم محمد عوامة 868)