☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 6358
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 6358
حدیث نمبر: 6358 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ كَانُوا قَلِيلا مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ سورة الذاريات آية 17، قَالَ: ذَلِكَ إِذْ أُمِرُوا بِقِيَامِ اللَّيْلِ، وَكَانَ أَبُو ذَرٍّ يَحْتَجِزُ احْتِجَازَةً، وَيَأْخُذُ الْعَصَا، فَيَعْتَمِدُ عَلَيْهَا، فَكَانُوا كَذَلِكَ حَتَّى أنزلت الرُّخْصَةُ: فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ سورة المزمل آية 20"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس آیت میں صحابہ کرام کو رات کے اکثر حصہ میں عبادت کا حکم دیا گیا تھا، حضرت ابو ذر اس آیت کے نزول کے بعد بستر کے قریب بھی نہ جاتے اور لاٹھی کے سہارے سے ساری رات عبادت کرتے۔ پھر اس آیت میں رات کی عبادت کے بارے میں رخصت نازل ہوئی { فَاقْرَؤُوا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُ } قرآن میں سے جو تمہارے لئے ممکن ہو اس کی تلاوت کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6447، ترقيم محمد عوامة 6358)
پچھلی حدیث → (6357) باب پر واپس ← اگلی حدیث (6359)