حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى أَبِي أُسَيْدٍ، قَالَ: " تَزَوَّجْتُ وَأَنَا عَبْدٌ مَمْلُوكٌ فَدَعَوْتُ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ أَبُو ذَرٍّ , وَابْنُ مَسْعُودٍ , وَحُذَيْفَةَ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَتَقَدَّمَ أَبُو ذَرٍّ، فَقَالَ: وَرَاءَكَ فَالْتَفَتَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: كَذَلِكَ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَقَدَّمُونِي، فَصَلَّيْتُ بِهِمْ، وَأَنَا عَبْدٌ مَمْلُوكٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید مولی ابی اسید کہتے ہیں کہ میں ایک غلام تھا، جب میری شادی ہوئی تو میں نے کچھ صحابہ کرام کی دعوت کی جن میں حضرت ابو ذر، حضرت ابن مسعود اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ جب نماز کا وقت ہوا تو حضرت ابو ذر آگے ہوئے تو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ آپ پیچھے تشریف لے آئیے۔ انہوں نے کہا کیا واقعی؟ حضرت عبد اللہ نے فرمایا ہاں۔ پھر انہوں نے مجھے آگے کیا اور میں نے غلام ہونے کے باوجود انہیں نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6246، ترقيم محمد عوامة 6160)