☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 3583
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 3583
حدیث نمبر: 3583 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ , قَالَ: كَانَ عُمَرُ " يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ بِمِائَةٍ مِنَ الْبَقَرَةِ وَيُتْبِعُهَا بِسُورَةٍ مِنَ الْمَثَانِي أَوْ مِنْ صُدُورِ الْمُفَصَّلِ , وَيَقْرَأُ بِمِائَةٍ مِنْ آلِ عِمْرَانَ وَيُتْبِعُهَا بِسُورَةٍ مِنَ الْمَثَانِي أَوْ مِنْ صُدُورِ الْمُفَصَّلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع کہتے ہیں کہ حضرت عمر فجر کی نماز میں سورة بقرہ کی سو آیات پڑھتے اور ان کے ساتھ مثانی میں سے کوئی سورت ملاتے یا مفصل کے شروع سے کچھ پڑھتے۔ اور اگر سورة آل عمران کی سو آیات پڑھتے تو ان کے ساتھ بھی مثانی میں سے کوئی سورت ملاتے یا مفصل کے شروع سے کچھ پڑھتے۔! سورة الحجرات سے لے کرآخرِ قرآن تک کی سورتوں کو ”مفصل“ کہا جاتا ہے۔”مفصل“ کی تین قسمیں ہیں: طوال، اوساط اور قصار۔ طوال مفصل سورة الحجرات سے لے کر سورة البروج تک، اوساط مفصل سورة الطارق سے سورة البینۃ تک اور قصار مفصل سورة القدر سے لے کر سورة الناس تک ہیں۔ مذکورہ روایت میں ”مفصل کے شروع“ سے مراد طوال مفصل کی سورتیں۔ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3601، ترقيم محمد عوامة 3583)
پچھلی حدیث → (3582) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3584)