☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 34355
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 34355
حدیث نمبر: 34355 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
٣٥٩١٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن أبي خالد عن قيس قال: بعث النبي صلى الله عليه و آله وسلم عمرو بن العاص في غزوة ذات السلاسل فأصابهم برد شديد فقال: لا يوقدن رجل نارًا، ثم قاتل القوم، فلما قدموا على النبي صلى الله عليه و آله وسلم شكوا ذلك إليه، ⦗٥٢٩⦘ فقال: يا رسول اللَّه كان في أصحابي قلة، وخشيت أن يرى القوم قلتهم، ونهيتهم أن يتبعوا العدو مخافة أن يكون لهم كمين من وراء الجبل، قال: فأعجب ذلك رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو غزوہ ذات السلاسل میں امیر بنا کر روانہ فرمایا، ان کے لشکر کو سخت سردی لگی، حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے حکم فرمایا کہ کوئی شخص آگ مت جلائے پھر ان کی دشمن سے لڑائی ہوئی، پھر جب لشکر واپس آیا تو انہوں نے حضور 5 سے اس بارے میں شکایت کی، حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میرا لشکر تھوڑا تھا مجھے ڈر تھا کہ اگر آگ روشن کی تو دشمن ہماری قلت کو دیکھ لے گا اور میں نے ان کو دشمن کا پیچھا بھی اسی وجہ سے کرنے سے منع کردیا تھا کہ کوئی دشمن پہاڑ پر کمین نہ لگائے بیٹھا ہو، راوی فرماتے ہیں کہ حضور 5 کو یہ طریقہ اور چال بہت پسند آئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35919، ترقيم محمد عوامة 34355)
پچھلی حدیث → (34354) باب پر واپس ← اگلی حدیث (34356)