☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المكر و (الخدعة) في الحرب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← في المكر و (الخدعة) في الحرب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 34349 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩١٢ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن أبي إسحاق عن (سعيد) (٢) ابن ذي حدان عمن سمع عليًا يقول: إن اللَّه سمى الحرب على لسان نبيه صلى الله عليه و آله وسلم خدعة (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی 5 کے زبان مبارک پر جنگ کا نام دھوکا رکھا۔ (ایک چال چلنے کا نام ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35912، ترقيم محمد عوامة 34349)
Hadith No.: 34350 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن أبي إسحاق عن سعيد ابن ذي حدان عن علي بن أبي طالب قال: إن اللَّه قضى على لسان نبيه صلى الله عليه و آله وسلم أن الحرب خدعة، وإني محارب أتكلم في الحرب، قال: ولكن إذا قلت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؛ فواللَّه لأن أخر من السماء أحب إليّ من أن أقول على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ما لم يقل (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے نبی 5 کی زبان مبارکہ پر فیصلہ فرمایا کہ جنگ …چال چلنے کا نام ہے، بیشک میں تو جنگ جو ہوں، جنگ کے متعلق بات کرتا ہوں، فرمایا کہ لیکن جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے، تو خدا کی قسم مجھے یہ بات زیادہ پسندیدہ تھی کہ میں آسمان سے الٹے منہ گر جاتا اس بات سے کہ میں رسول اکرم 5 کے بارے میں وہ بات کہوں جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نہ فرمائی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35913، ترقيم محمد عوامة 34350)
Hadith No.: 34351 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩١٤ - حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري عن عبد الرحمن بن كعب ابن مالك عن أبيه قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا أراد غزوة ورى بغيرها (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب جہاد کے سفر پر روانہ ہونے کا ارادہ فرماتے تو کسی دوسرے سفر کے ساتھ تو ریہ فرما دیتے، (یعنی جہاد کے سفر کو مخفی رکھتے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35914، ترقيم محمد عوامة 34351)
Hadith No.: 34352 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩١٥ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرا يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه يخرج ناس من النار (بعد أن صاروا حمما) (١) " (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن جہنم سے لوگوں کو کوئلہ ہونے کے بعد نکالیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنگ تو خفیہ چال چلنے کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35915، ترقيم محمد عوامة 34352)
Hadith No.: 34353 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩١٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن خيثمة عن (سويد) (١) بن غفلة قال: قال (علي) (٢) : إذا حدثتكم فيما بيني وبينكم فإن الحرب خدعة، وإذا حدثتكم عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؛ فلأن أخر من السماء أحب إلي من أن أكذب (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں تم سے بیان کرتا ہو جو میرے اور تمہارے درمیان ہے کہ جنگ خفیہ چال چلنے کا نام ہے، اور اگر میں تم سے بیان کروں کہ رسول اکرم 5 نے فرمایا: تو پھر آسمان سے میں الٹے منہ گر جاؤں یہ مجھے زیادہ محبوب ہے اس بات سے کہ میں جھوٹ بولوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35917، ترقيم محمد عوامة 34353)
Hadith No.: 34354 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩١٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن عروة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الحرب خدعة" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنگ تو خفیہ چال چلنے کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35918، ترقيم محمد عوامة 34354)
Hadith No.: 34355 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩١٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن أبي خالد عن قيس قال: بعث النبي صلى الله عليه و آله وسلم عمرو بن العاص في غزوة ذات السلاسل فأصابهم برد شديد فقال: لا يوقدن رجل نارًا، ثم قاتل القوم، فلما قدموا على النبي صلى الله عليه و آله وسلم شكوا ذلك إليه، ⦗٥٢٩⦘ فقال: يا رسول اللَّه كان في أصحابي قلة، وخشيت أن يرى القوم قلتهم، ونهيتهم أن يتبعوا العدو مخافة أن يكون لهم كمين من وراء الجبل، قال: فأعجب ذلك رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو غزوہ ذات السلاسل میں امیر بنا کر روانہ فرمایا، ان کے لشکر کو سخت سردی لگی، حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے حکم فرمایا کہ کوئی شخص آگ مت جلائے پھر ان کی دشمن سے لڑائی ہوئی، پھر جب لشکر واپس آیا تو انہوں نے حضور 5 سے اس بارے میں شکایت کی، حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میرا لشکر تھوڑا تھا مجھے ڈر تھا کہ اگر آگ روشن کی تو دشمن ہماری قلت کو دیکھ لے گا اور میں نے ان کو دشمن کا پیچھا بھی اسی وجہ سے کرنے سے منع کردیا تھا کہ کوئی دشمن پہاڑ پر کمین نہ لگائے بیٹھا ہو، راوی فرماتے ہیں کہ حضور 5 کو یہ طریقہ اور چال بہت پسند آئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35919، ترقيم محمد عوامة 34355)
Hadith No.: 34356 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩٢٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا المنذر بن ثعلبة عن عبد اللَّه بن بريدة قال: قال عمر لأبي بكر (لما) (١) لم (يدع) (٢) (عمرو الناس) (٣) أن يوقدوا نارا: ألا ترى إلى هذا الذي منع الناس منافعهم؟ قال: فقال أبو بكر: دعه (فإنما) (٤) ولاه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم علينا لعلمه بالحرب (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا جب حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو آگ جلانے سے منع فرمایا کہ کیا آپ اس شخص کو دیکھتے ہیں جس نے لوگوں کو ان کے فائدے سے روکا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا چھوڑ دو، ان کی جنگی چالوں میں مہارت کی وجہ سے رسول اکرم 5 نے انہیں ہمارا امیر بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35920، ترقيم محمد عوامة 34356)
Hadith No.: 34357 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩٢١ - حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن الشعبي قال: مكر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يوم أحد بالمشركين، فكان أول (يوم) (١) مكر بهم فيه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم 5 نے جنگ احد کے دن مشرکین کے ساتھ خفیہ چال چلی، یہ پہلا موقع اور دن تھا جس میں ان کے ساتھ چال چلی گئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35921، ترقيم محمد عوامة 34357)
Hadith No.: 34358 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩٢٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن أبجر قال: قال رجل يقال له صبيح: كنا معاشر الفطح مع علي، قال: وكان علي رجلًا ⦗٥٣٠⦘ (مجربًا) (١) ، قال: وكان يقول: الحرب خدعة، قال: فينتهي إلى الصخرة، قال: فيقول: اللَّه أكبر، صدق اللَّه ورسوله صخرة، قال: فنرى نحن أنه شيء قيل له، قال: فينتهي إلى دجلة، فيقول: دجلة (٢) اللَّه أممبر صدق اللَّه ورسوله، فنرى نحن أنه شيء قيل له (٣) .
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35922، ترقيم محمد عوامة 34358)
Hadith No.: 34359 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٩٢٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: الحرب خدعة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدالملک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ صبیح نامی ایک شخص نے کہا: حضرت علی رضی اللہ عنہ تجربہ کار انسان تھے، فرماتے تھے کہ جنگ خفیہ چال چلنے کا نام ہے، فرماتے ہیں کہ وہ چٹان کی طرف پہنچے اور فرمایا اللہ اکبر اللہ اور اس کے رسول 5 نے سچ فرمایا چٹان ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ ہم نے دیکھا کہ وہاں میرے جیسے کو کہا گیا ہے، پھر دجلہ کی طرف پہنچے اور فرمایا، دجلہ اللہ اکبر اللہ اور اس کے رسول 5 نے سچ فرمایا، ہم نے دیکھا کہ وہاں چیز ہے جس کو کہا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35923، ترقيم محمد عوامة 34359)