☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 19124
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 19124
حدیث نمبر: 19124 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَجَاءَ آخَرُ فَتَزَوَّجَهَا؟ قَالَ: قَالَ عُمَرُ:" يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا , وَتُكْمِلُ عِدَّتَهَا الْأُولَى , وَتَسْتَأْنِفُ مِنْ هَذَا عِدَّةً جَدِيدَةً , وَيُجْعَلُ الصَّدَاقُ فِي بَيْتِ الْمَالِ , وَلَا يَتَزَوَّجُهَا الثَّانِي أَبَدًا , وَيَصِيرُ الْأَوَّلُ خَاطِبًا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن مسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور پھر عدت میں کوئی دوسرا آدمی اس سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ اور وہ دوسرے خاوند سے نئے سرے سے عدت شروع کرے گی اور اس کا مہر بیت المال سے دیا جائے گا۔ دوسرا خاوند تو اس سے کبھی شادی نہیں کرسکتا اور پہلا خاوند پیام نکاح بھیج سکتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے اور اس کے خاوند کے درمیان جدائی کرا دی جائے گی۔ وہ پہلی عدت کو پورا کرے گی اور اس خاوند سے نئی عدت گزارے گی۔ وہ آدمی ہی اس کا مہر دے گا اور وہ دونوں اسے پیام نکاح بھجوا سکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19873، ترقيم محمد عوامة 19124)
پچھلی حدیث → (19123) باب پر واپس ← اگلی حدیث (19125)