☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 17723
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 17723
حدیث نمبر: 17723 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبَا ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خِرَاشٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ وَعندَهُ امْرَأَةٌ لَهُ سَحْمَاءُ أَوْ سَحْنَاءُ، قَالَ: وَهُوَ فِي مِظَلَّةٍ لَهُ سَوْدَاءَ، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا ذَرٍّ , لَوِ اتَّخَذْتَ امْرَأَةً أَرْفَعَ مِنْ هَذِهِ؟ فَقَالَ:" وَاللَّهِ لَأَنْ أَتَّخِذَ امْرَأَةً تَضَعني أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَّخِذَ امْرَأَةً تَرْفَعني"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن خراش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے مقام ربذہ میں حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کی اہلیہ کا رنگ کالا تھا، یا فرمایا کہ وہ بھوک اور کمزوری کی وجہ سے بےحال تھیں، اپنے ایک کالے رنگ کے چھپڑ میں تھے، ان سے کہا گیا کہ اے ابوذر! اگر آپ اس سے بہتر عورت سے شادی کرلیتے تو اچھا ہوتا! انہوں نے فرمایا کہ میں ایسی عورت سے شادی کروں جو میرے نام وشہرت میں کمی کا سبب بنے مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں ایسی عورت سے شادی کروں جو میرے نام ونمود میں زیادتی کا سبب بنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18340، ترقيم محمد عوامة 17723)
پچھلی حدیث → (17722) باب پر واپس ← اگلی حدیث (17724)