☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اولاد کی شادی اچھی جگہ کرانے کابیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اولاد کی شادی اچھی جگہ کرانے کابیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 17721 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، مُخْتَارِ بْنِ منيح ، قَتَادَةَ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ منيح ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اپنی اولاد کے لئے اچھے رشتے تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18338، ترقيم محمد عوامة 17721)
حدیث نمبر: 17722 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّ عَلْقَمَةَ" كَانَ إذَا تَزَوَّجَ ؛ تَزَوَّجَ إلَى أَدْنَى بَيْتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ رحمہ اللہ جب شادی کرتے تو اچھے گھر میں شادی کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18339، ترقيم محمد عوامة 17722)
حدیث نمبر: 17723 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خِرَاشٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ وَعندَهُ امْرَأَةٌ لَهُ سَحْمَاءُ أَوْ سَحْنَاءُ، قَالَ: وَهُوَ فِي مِظَلَّةٍ لَهُ سَوْدَاءَ، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا ذَرٍّ , لَوِ اتَّخَذْتَ امْرَأَةً أَرْفَعَ مِنْ هَذِهِ؟ فَقَالَ:" وَاللَّهِ لَأَنْ أَتَّخِذَ امْرَأَةً تَضَعني أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَّخِذَ امْرَأَةً تَرْفَعني"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن خراش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے مقام ربذہ میں حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کی اہلیہ کا رنگ کالا تھا، یا فرمایا کہ وہ بھوک اور کمزوری کی وجہ سے بےحال تھیں، اپنے ایک کالے رنگ کے چھپڑ میں تھے، ان سے کہا گیا کہ اے ابوذر! اگر آپ اس سے بہتر عورت سے شادی کرلیتے تو اچھا ہوتا! انہوں نے فرمایا کہ میں ایسی عورت سے شادی کروں جو میرے نام وشہرت میں کمی کا سبب بنے مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں ایسی عورت سے شادی کروں جو میرے نام ونمود میں زیادتی کا سبب بنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18340، ترقيم محمد عوامة 17723)
حدیث نمبر: 17724 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : " مَا بَقِيَ مِنْ أَخْلَاقِ الْجَاهِلِيَّةِ شَيْءٌ إلَّا إنِّي لَسْتُ أُبَالِي أَيَّ الْمُسْلِمِينَ نَكَحْتُ وَأَيَّهُمْ أَنْكَحْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ میں جاہلیت کی کوئی عادت باقی نہیں رہی سوائے اس کے کہ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ میں کس مسلمان سے شادی کررہاہوں اور کس سے شادی کر ارہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18341، ترقيم محمد عوامة 17724)
حدیث نمبر: 17725 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ عَلْقَمَةُ يَخْطُبُ إلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ رحمہ اللہ اپنے سے کم تر لوگوں کو نکاح کا پیغام بھجواتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18342، ترقيم محمد عوامة 17725)
حدیث نمبر: 17726 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قال: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، أَنَّ رَجُلًا تَزَوَّجَ ابْنَةَ عَبْدٍ خَيَّاطٍ، فَوَلَدَتْ عندَهُ غُلَامًا، فَانْتَفَى مِنْهُ، فَقَالَ لَهُ شُرَيْحٌ:" مَا الَّذِي دَلَّكَ عَلَى أَنْ تَزَوَّجَ بِنْتَ عَبْدٍ خَيَّاطٍ وَأَنْتَ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ فِي شَرَفٍ مِنَ الْعَطَاءِ؟ وَمَا الَّذِي دَعَاكَ إلَى أَنْ تَنْتَفِيَ مِنْهُ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک غلام درزی کی بیٹی سے شادی کی۔ اس کے ہاں ایک لڑکاپیدا ہوا لیکن اس آدمی نے اسے اپنا بچہ ماننے سے انکار کردیا۔ حضرت شریح رحمہ اللہ نے اس سے فرمایا کہ جس چیز نے تجھے ایک غلام درزی کی بیٹی سے شادی پر مجبور کیا حالانکہ تو عرب کا ایک معزز آدمی ہے اسی چیز نے تجھے اس سے ہونے والے بچے کو اپنا بیٹا ماننے سے انکار کرنے پر ابھارا ہے۔ (یعنی شیطان نے تیرے دل میں وسوسے ڈالے ہیں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18343، ترقيم محمد عوامة 17726)