☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ: الاسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ النَّظَرِ
Al-Adab al-Mufrad
Books← Al-Adab al-Mufrad← كتاب الاستئذان← بَابُ: الاسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ النَّظَرِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 1070 Al-Adab al-Mufrad
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَجُلاً اطَّلَعَ مِنْ جُحْرٍ فِي بَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏: ”لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْتَظِرُنِي لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ‏.“
Translation: مولانا عثمان منیب
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دروازے کے سوراخ سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر میں جھانکا تو اس وقت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاتھ میں لکڑی کی ایک کنگھی تھی جس کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنا سر کھجا رہے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب اسے دیکھا تو فرمایا: ”اگر مجھے علم ہوتا کہ تم مجھے باہر سے جھانک رہے ہو تو میں یہی کنگھی تیری آنکھ میں مار دیتا۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ/حدیث: 1070]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الديات: 6901 و مسلم: 2156 و الترمذي: 2709 و النسائي: 4859»
قال الشيخ الألباني
صحيح
Grade: صحيح
Hadith No.: 1071 Al-Adab al-Mufrad
وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ‏:‏ ”إِنَّمَا جُعِلَ الإِذْنُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ‏.‏“
Translation: مولانا عثمان منیب
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مزید فرمایا: ”اجازت کا مقصد ہی یہ ہے کہ نظر نہ پڑے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ/حدیث: 1071]
تخریج الحدیث
«صحيح: انظر قبله»
قال الشيخ الألباني
صحيح
Grade: صحيح
Hadith No.: 1072 Al-Adab al-Mufrad
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ‏:‏ اطَّلَعَ رَجُلٌ مِنْ خَلَلٍ فِي حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَدَّدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصٍ، فَأَخْرَجَ الرَّجُلُ رَأْسَهُ‏.‏
Translation: مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حجرے کے دروازے کے سوراخ میں سے جھانکا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا نیزہ (برچھا) اس کی طرف سیدھا کیا تو اس آدمی نے اپنا سر باہر نکال لیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ/حدیث: 1072]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الديات: 6889 و مسلم: 2157 و أبوداؤد: 5171 و الترمذي: 2707 و النسائي: 4858»
قال الشيخ الألباني
صحيح
Grade: صحيح