بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 1072 — اجازت لینا نظر ہی کی وجہ سے ہے
کتب الادب المفرد كتاب الاستئذان اجازت لینا نظر ہی کی وجہ سے ہے حدیث 1072
حدیث نمبر: 1072 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ‏:‏ اطَّلَعَ رَجُلٌ مِنْ خَلَلٍ فِي حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَدَّدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصٍ، فَأَخْرَجَ الرَّجُلُ رَأْسَهُ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حجرے کے دروازے کے سوراخ میں سے جھانکا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا نیزہ (برچھا) اس کی طرف سیدھا کیا تو اس آدمی نے اپنا سر باہر نکال لیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ/حدیث: 1072]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الديات: 6889 و مسلم: 2157 و أبوداؤد: 5171 و الترمذي: 2707 و النسائي: 4858»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (1071) باب پر واپس اگلی حدیث (1073) →