بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 1070 — اجازت لینا نظر ہی کی وجہ سے ہے
کتب الادب المفرد كتاب الاستئذان اجازت لینا نظر ہی کی وجہ سے ہے حدیث 1070
حدیث نمبر: 1070 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَجُلاً اطَّلَعَ مِنْ جُحْرٍ فِي بَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏: ”لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْتَظِرُنِي لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ‏.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دروازے کے سوراخ سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر میں جھانکا تو اس وقت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاتھ میں لکڑی کی ایک کنگھی تھی جس کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنا سر کھجا رہے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب اسے دیکھا تو فرمایا: اگر مجھے علم ہوتا کہ تم مجھے باہر سے جھانک رہے ہو تو میں یہی کنگھی تیری آنکھ میں مار دیتا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ/حدیث: 1070]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الديات: 6901 و مسلم: 2156 و الترمذي: 2709 و النسائي: 4859»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (1069) باب پر واپس اگلی حدیث (1071) →