بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 806 — جس کا باپ مسلمان نہ ہو اسے يَا بُنَيَّ کہہ کر پکارنے کا حکم
کتب الادب المفرد كتاب الأقوال جس کا باپ مسلمان نہ ہو اسے يَا بُنَيَّ کہہ کر پکارنے کا حکم حدیث 806
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مَحْبُوبُ بْنُ مُحْرِزٍ الْكُوفِيُّ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الصَّعْبُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ‏:‏ أَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَجَعَلَ يَقُولُ‏:‏ يَا ابْنَ أَخِي، ثُمَّ سَأَلَنِي‏؟‏ فَانْتَسَبْتُ لَهُ، فَعَرَفَ أَنَّ أَبِي لَمْ يُدْرِكِ الإِسْلاَمَ، فَجَعَلَ يَقُولُ‏:‏ يَا بُنَيَّ يَا بُنَيَّ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
شریک بن نملہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے یا ابن اخی (اے میرے بھتیجے) کہہ کر مخاطب کیا۔ پھر مجھ سے تعارف کیا، تو میں نے اپنا نسب بیان کیا، تو انہیں معلوم ہوگیا کہ میرے والد مسلمان نہیں تھے، تو وہ مجھے «يَا بُنَيَّ يَا بُنَيَّ» (اے میرے بیٹے) کہہ کر بلانے لگے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 806]
تخریج الحدیث
«ضعيف الإسناد موقوف: أخرجه ابن أبى شيبة: 26554 و رواه عنه المصنف فى التاريخ الكبير: 323/4»
قال الشيخ الألباني
ضعيف الإسناد موقوف
الحكم: ضعيف الإسناد موقوف
← پچھلی حدیث (805) باب پر واپس اگلی حدیث (807) →