حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ سَلْمٍ الْعَلَوِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: كُنْتُ خَادِمًا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَكُنْتُ أَدْخُلُ بِغَيْرِ اسْتِئْذَانٍ، فَجِئْتُ يَوْمًا، فَقَالَ: ”كَمَا أَنْتَ يَا بُنَيَّ، فَإِنَّهُ قَدْ حَدَثَ بَعْدَكَ أَمْرٌ: لا تَدْخُلَنَّ إِلا بِإِذْنٍ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا خادم تھا اور بغیر اجازت کے ہی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر چلا جاتا تھا، چنانچہ ایک دن میں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! ٹھہر جاؤ، تیرے جانے کے بعد نیا حکم نازل ہوا ہے۔ اب بغیر اجازت کے اندر ہرگز نہیں آنا۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 807]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أحمد: 13176 و الطحاوي فى شرح معاني الآثار: 333/4 و البيهقي فى شعب الإيمان: 7795 - أنظر الصحيحة: 2957»
الحكم: صحيح