☽ 1 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah095
ركوع 1 من 1 الآيات 1–8
القرآن الكريم← سورة surah095← ركوع 1

القرآن المجيد

وَ التِّیۡنِ وَ الزَّیۡتُوۡنِ ۙ﴿۱﴾ وَ طُوۡرِ سِیۡنِیۡنَ ۙ﴿۲﴾ وَ ہٰذَا الۡبَلَدِ الۡاَمِیۡنِ ۙ﴿۳﴾ لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ ۫﴿۴﴾ ثُمَّ رَدَدۡنٰہُ اَسۡفَلَ سٰفِلِیۡنَ ۙ﴿۵﴾ اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَہُمۡ اَجۡرٌ غَیۡرُ مَمۡنُوۡنٍ ؕ﴿۶﴾ فَمَا یُکَذِّبُکَ بَعۡدُ بِالدِّیۡنِ ؕ﴿۷﴾ اَلَیۡسَ اللّٰہُ بِاَحۡکَمِ الۡحٰکِمِیۡنَ ٪﴿۸﴾

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
قسم ہے انجیر اور زیتون کی ﴿۱﴾ اور طور سینا کی ﴿۲﴾ اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی ﴿۳﴾ ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ﴿۴﴾ پھر اُسے الٹا پھیر کر ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیا ﴿۵﴾ سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے ﴿۶﴾ پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟ ﴿۷﴾ کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ ﴿۸﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے انجیر اور زیتون کی1 اور طورِ سینا2 اور اِس پُر امن شہر (مکّہ)کی، ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا،3 پھر اُسے اُلٹا پھیر کر ہم نے سب نِیچوں سے نیچ کر دیا،4 سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔5 پس (اے نبیؐ )اِس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھُٹلا سکتا ہے؟6 کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟7 ؏۱
الركوع السابق → السورة كاملة ← الركوع التالي