☽ 1 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah037
ركوع 4 من 5 الآيات 114–138
القرآن الكريم← سورة surah037← ركوع 4

القرآن المجيد

وَ لَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰی مُوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ ﴿۱۱۴﴾ۚ وَ نَجَّیۡنٰہُمَا وَ قَوۡمَہُمَا مِنَ الۡکَرۡبِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۱۱۵﴾ۚ وَ نَصَرۡنٰہُمۡ فَکَانُوۡا ہُمُ الۡغٰلِبِیۡنَ ﴿۱۱۶﴾ۚ وَ اٰتَیۡنٰہُمَا الۡکِتٰبَ الۡمُسۡتَبِیۡنَ ﴿۱۱۷﴾ۚ وَ ہَدَیۡنٰہُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ ﴿۱۱۸﴾ۚ وَ تَرَکۡنَا عَلَیۡہِمَا فِی الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿۱۱۹﴾ۙ سَلٰمٌ عَلٰی مُوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ ﴿۱۲۰﴾ اِنَّا کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۱۲۱﴾ اِنَّہُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۲۲﴾ وَ اِنَّ اِلۡیَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۲۳﴾ؕ اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِہٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۲۴﴾ اَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّ تَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخَالِقِیۡنَ ﴿۱۲۵﴾ۙ اللّٰہَ رَبَّکُمۡ وَ رَبَّ اٰبَآئِکُمُ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۱۲۶﴾ فَکَذَّبُوۡہُ فَاِنَّہُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَ ﴿۱۲۷﴾ۙ اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۱۲۸﴾ وَ تَرَکۡنَا عَلَیۡہِ فِی الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿۱۲۹﴾ۙ سَلٰمٌ عَلٰۤی اِلۡ یَاسِیۡنَ ﴿۱۳۰﴾ اِنَّا کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۱۳۱﴾ اِنَّہٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۳۲﴾ وَ اِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۳۳﴾ؕ اِذۡ نَجَّیۡنٰہُ وَ اَہۡلَہٗۤ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۱۳۴﴾ۙ اِلَّا عَجُوۡزًا فِی الۡغٰبِرِیۡنَ ﴿۱۳۵﴾ ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِیۡنَ ﴿۱۳۶﴾ وَ اِنَّکُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَیۡہِمۡ مُّصۡبِحِیۡنَ ﴿۱۳۷﴾ وَ بِالَّیۡلِ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۳۸﴾٪

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا ﴿۱۱۴﴾ اُن کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی ﴿۱۱۵﴾ اُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے ﴿۱۱۶﴾ ان کو نہایت واضح کتاب عطا کی ﴿۱۱۷﴾ انہیں راہ راست دکھائی ﴿۱۱۸﴾ اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا ﴿۱۱۹﴾ سلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر ﴿۱۲۰﴾ ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں ﴿۱۲۱﴾ در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے ﴿۱۲۲﴾ اور الیاسؑ بھی یقیناً مرسلین میں سے تھا ﴿۱۲۳﴾ یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟ ﴿۱۲۴﴾ کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہو ﴿۱۲۵﴾ اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟" ﴿۱۲۶﴾ مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں ﴿۱۲۷﴾ بجز اُن بندگان خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا ﴿۱۲۸﴾ اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا ﴿۱۲۹﴾ سلام ہے الیاسؑ پر ﴿۱۳۰﴾ ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں ﴿۱۳۱﴾ واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا ﴿۱۳۲﴾ اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں ﴿۱۳۳﴾ یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی ﴿۱۳۴﴾ سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی ﴿۱۳۵﴾ پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا ﴿۱۳۶﴾ آج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو ﴿۱۳۷﴾ کیا تم کو عقل نہیں آتی؟ ﴿۱۳۸﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

(رکوع۴) اور ہم نے موسیؑ و ہارونؑ پر احسان کیا، اُن کو اور ان کی قوم کو کربِ عظیم سے نجات دی، 69 اُنہیں نُصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے، ان کو نہایت واضح کتاب عطا کی، انہیں راہِ راست دکھائی، اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکرِ خیر باقی رکھا۔ سلام ہے موسیٰ ؑ اور ہارونؑ پر ۔ ہم نیکی کرنے والوں کیو ایسی ہی جزا دیتے ہیں، درحقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سےتھے۔
اور الیاسؑ بھی یقیناً مُرسَلین میں سے تھا۔ 70 یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھاکہ” تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟ کیا تم بعل 71 کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتےہو، اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آباو اجداد کا ربّ ہے؟“ مگر انہوں نے اسے جھُٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں، بجز اُن بندگانِ خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا۔ 72 اور الیاسؑ کو ذکرِ عظیم ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا۔ 73 سلام ہے الیاسؑ پر۔ 74 ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں۔ واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔
اور لُوطؑ بھی اُنہی لوگوں میں سے تھا جو رسُول بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ یاد کرو جب ہم نے اُس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی، سوائے ایک بُڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔ 75 پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا۔ آج تم شب و روز اُن کے اُجڑے دیا ر پر سے گزرتے ہو۔ 76 کیا تم کو عقل نہیں آتی؟ ؏۴
الركوع السابق → (3) السورة كاملة ← الركوع التالي (5)