بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سورۃ الصافات — Surah Saffat
آیت نمبر 114
کل آیات: 182
قرآن کریم الصافات آیت 114
آیت نمبر: 114 — سورۃ الصافات islamicurdubooks.com ↗
وَ لَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰی مُوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ ﴿۱۱۴﴾ۚ
اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا
یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا
اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا
بے شک ہم نے موسیٰ(ع) و ہارون(ع) پر (بھی) احسان کیا۔
اور بلا شبہ یقینا ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان کیا۔

📖 تفسیر ابن کثیر

موسیٰ علیہ السلام پر انعامات الٰہی ٭٭

اللہ تعالیٰ موسیٰ اور ہارون علیہم السلام پر اپنی نعمتیں جتا رہا ہے کہ ’ انہیں نبوت دی انہیں مع ان کی قوم کے فرعون جیسے طاقتور دشمن سے نجات دی جس نے انہیں بےطرح پست و ذلیل کر رکھا تھا ان کے بچوں کو کاٹ دیتا تھا ان کی لڑکیوں کو رہنے دیتا تھا ان سے ذلیل مزدوریاں کراتا تھا اور بے حیثیت بنا رکھا تھا۔ ایسے بدترین دشمن کو ان کے دیکھتے ہلاک کیا، انہیں اس پر غالب کر دیا ان کی زمین و زر کے یہ مالک بن گئے۔ پھر موسیٰ کو واضح جلی روشن اور بین کتاب عنایت فرمائی جو حق و باطل میں فرق و فیصلہ کرنے والی اور نور و ہدایت والی تھی، ان کے اقوال و افعال میں انہیں استقامت عطا فرمائی اور ان کے بعد والوں میں بھی ان کا ذکر خیر اور ثناء و صفت باقی رکھی کہ ہر زبان ان پر سلام ہی پڑھتی ہے۔ ہم نیک کاروں کو یہی اور ایسے ہی بدلے دیتے ہیں۔ وہ ہمارے مومن بندے تھے ‘۔

📖 احسن البیان

114۔ 1 یعنی انہیں نبوت و رسالت اور دیگر انعامات سے نوازا۔

📖 القرآن الکریم

(آیت 114) {وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ:} یعنی انھیں نبوت عطا کی اور دوسرے بے شمار احسانات فرمائے، جن میں سے بعض احسانات کا ذکر آگے فرمایا۔
← پچھلی آیت (113) پوری سورۃ اگلی آیت (115) →