☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
Surah Ar-Rahman
Rukoo 1 of 3 Verses 1–25
Quran→ Surah Ar-Rahman→ Rukoo 1

The Holy Qur'an

اَلرَّحۡمٰنُ ۙ﴿۱﴾ عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَ ؕ﴿۲﴾ خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ ۙ﴿۳﴾ عَلَّمَہُ الۡبَیَانَ ﴿۴﴾ اَلشَّمۡسُ وَ الۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ ﴿۪۵﴾ وَّ النَّجۡمُ وَ الشَّجَرُ یَسۡجُدٰنِ ﴿۶﴾ وَ السَّمَآءَ رَفَعَہَا وَ وَضَعَ الۡمِیۡزَانَ ۙ﴿۷﴾ اَلَّا تَطۡغَوۡا فِی الۡمِیۡزَانِ ﴿۸﴾ وَ اَقِیۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَ لَا تُخۡسِرُوا الۡمِیۡزَانَ ﴿۹﴾ وَ الۡاَرۡضَ وَضَعَہَا لِلۡاَنَامِ ﴿ۙ۱۰﴾ فِیۡہَا فَاکِہَۃٌ ۪ۙ وَّ النَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَکۡمَامِ ﴿ۖ۱۱﴾ وَ الۡحَبُّ ذُو الۡعَصۡفِ وَ الرَّیۡحَانُ ﴿ۚ۱۲﴾ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۱۳﴾ خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ کَالۡفَخَّارِ ﴿ۙ۱۴﴾ وَ خَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍ ﴿ۚ۱۵﴾ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۱۶﴾ رَبُّ الۡمَشۡرِقَیۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَیۡنِ ﴿ۚ۱۷﴾ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۱۸﴾ مَرَجَ الۡبَحۡرَیۡنِ یَلۡتَقِیٰنِ ﴿ۙ۱۹﴾ بَیۡنَہُمَا بَرۡزَخٌ لَّا یَبۡغِیٰنِ ﴿ۚ۲۰﴾ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۲۱﴾ یَخۡرُجُ مِنۡہُمَا اللُّؤۡلُؤُ وَ الۡمَرۡجَانُ ﴿ۚ۲۲﴾ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۲۳﴾ وَ لَہُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِی الۡبَحۡرِ کَالۡاَعۡلَامِ ﴿ۚ۲۴﴾ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿٪۲۵﴾

Translation

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
رحمٰن نے ﴿۱﴾ اِس قرآن کی تعلیم دی ہے ﴿۲﴾ اُسی نے انسان کو پیدا کیا ﴿۳﴾ اور اسے بولنا سکھایا ﴿۴﴾ سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں ﴿۵﴾ اور تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں ﴿۶﴾ آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی ﴿۷﴾ اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو ﴿۸﴾ انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو ﴿۹﴾ زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا ﴿۱۰﴾ اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں ﴿۱۱﴾ طرح طرح کے غلے ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی ﴿۱۲﴾ پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۱۳﴾ انسان کو اُس نے ٹھیکری جیسے سوکھے سڑے ہوئے گارے سے بنایا ﴿۱۴﴾ اور جن کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا ﴿۱۵﴾ پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن عجائب قدرت کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۱۶﴾ دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے ﴿۱۷﴾ پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۱۸﴾ دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں ﴿۱۹﴾ پھر بھی اُن کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے ﴿۲۰﴾ پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۲۱﴾ اِن سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں ﴿۲۲﴾ پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۲۳﴾ اور یہ جہاز اُسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں ﴿۲۴﴾ پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے؟ ﴿۲۵﴾

Tafsir

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے رحمٰن نے اِس قرآن کی تعلیم دی ہے۔ 1 اُسی نے انسان کو پیدا کیا 2 اور اسے بولنا سکھایا۔ 3
سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں 4 اور تارے 5 اور درخت سب سجدہ ریز ہیں۔ 6 آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی۔ 7 اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو، انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو۔ 8
9 زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا۔ 10 اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں۔ کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں۔ طرح طرح کے غلّے ہیں جن میں بُھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی۔ 11 پس اے جِنّ وانس، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں 12 کو جھٹلاؤ گے؟ 13
انسان کو اُس نے ٹھیکری جیسے سُوکھے سڑے ہوئے گارے سے بنایا 14 اور جِن کو آگ کی لَپٹ سے پیدا کیا۔ 15 پس اے جِنّ و اِنس ، تم اپنے رب کی کن کن عجائبِ قدرت 16 کو جھٹلاؤ گے؟
دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے۔ 17 پس اے جِنّ و اِنس تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں 18 کو جھٹلاؤ گے؟
دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں، پھر بھی ان کے درمیا ن ایک پر دہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔ 19 پس اے جِنّ و اِنس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے؟
اِن سمندروں سے موتی اور مونگے 20 نکلتے ہیں۔ 21 پس اے جِنّ و اِنس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟ 22
اور یہ جہاز اُسی کے ہیں 23 جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اُٹھے ہوئے ہیں ۔ پس اے جِنّ و اِنس تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے؟ 24 ؏۱
← Previous Rukoo Full Surah Next Rukoo → (2)