☽ 6 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah075
ركوع 2 من 2 الآيات 31–40
القرآن الكريم← سورة surah075← ركوع 2

القرآن المجيد

فَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰی ﴿ۙ۳۱﴾ وَ لٰکِنۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ۙ۳۲﴾ ثُمَّ ذَہَبَ اِلٰۤی اَہۡلِہٖ یَتَمَطّٰی ﴿ؕ۳۳﴾ اَوۡلٰی لَکَ فَاَوۡلٰی ﴿ۙ۳۴﴾ ثُمَّ اَوۡلٰی لَکَ فَاَوۡلٰی ﴿ؕ۳۵﴾ اَیَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ یُّتۡرَکَ سُدًی ﴿ؕ۳۶﴾ اَلَمۡ یَکُ نُطۡفَۃً مِّنۡ مَّنِیٍّ یُّمۡنٰی ﴿ۙ۳۷﴾ ثُمَّ کَانَ عَلَقَۃً فَخَلَقَ فَسَوّٰی ﴿ۙ۳۸﴾ فَجَعَلَ مِنۡہُ الزَّوۡجَیۡنِ الذَّکَرَ وَ الۡاُنۡثٰی ﴿ؕ۳۹﴾ اَلَیۡسَ ذٰلِکَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنۡ یُّحۡیَِۧ الۡمَوۡتٰی ﴿٪۴۰﴾

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
مگر اُس نے نہ سچ مانا، اور نہ نماز پڑھی ﴿۳۱﴾ بلکہ جھٹلایا اور پلٹ گیا ﴿۳۲﴾ پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا ﴿۳۳﴾ یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے ﴿۳۴﴾ ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے ﴿۳۵﴾ کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟ ﴿۳۶﴾ کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا جاتا ہے؟ ﴿۳۷﴾ پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے ﴿۳۸﴾ پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں ﴿۳۹﴾ کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر زندہ کر دے؟ ﴿۴۰﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

مگر اُس نے نہ سچ مانا اور نہ نماز پڑھی، بلکہ جُھٹلا یا اور پلٹ گیا، پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا۔ 21 یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے۔ ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے۔ 22
23 کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یُونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟ 24 کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحمِ مادر میں )ٹپکا جاتا ہے؟ پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے، پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں۔ کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر سے زندہ کردے؟ 25 ؏۲
الركوع السابق → (1) السورة كاملة ← الركوع التالي