☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
Surah Al-Qiyamah
Rukoo 1 of 2 Verses 1–30
Quran→ Surah Al-Qiyamah→ Rukoo 1

The Holy Qur'an

لَاۤ اُقۡسِمُ بِیَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ ۙ﴿۱﴾ وَ لَاۤ اُقۡسِمُ بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَۃِ ؕ﴿۲﴾ اَیَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَہٗ ؕ﴿۳﴾ بَلٰی قٰدِرِیۡنَ عَلٰۤی اَنۡ نُّسَوِّیَ بَنَانَہٗ ﴿۴﴾ بَلۡ یُرِیۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِیَفۡجُرَ اَمَامَہٗ ۚ﴿۵﴾ یَسۡـَٔلُ اَیَّانَ یَوۡمُ الۡقِیٰمَۃِ ؕ﴿۶﴾ فَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُ ۙ﴿۷﴾ وَ خَسَفَ الۡقَمَرُ ۙ﴿۸﴾ وَ جُمِعَ الشَّمۡسُ وَ الۡقَمَرُ ۙ﴿۹﴾ یَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ یَوۡمَئِذٍ اَیۡنَ الۡمَفَرُّ ﴿ۚ۱۰﴾ کَلَّا لَا وَزَرَ ﴿ؕ۱۱﴾ اِلٰی رَبِّکَ یَوۡمَئِذِۣ الۡمُسۡتَقَرُّ ﴿ؕ۱۲﴾ یُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ یَوۡمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَ ﴿ؕ۱۳﴾ بَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰی نَفۡسِہٖ بَصِیۡرَۃٌ ﴿ۙ۱۴﴾ وَّ لَوۡ اَلۡقٰی مَعَاذِیۡرَہٗ ﴿ؕ۱۵﴾ لَا تُحَرِّکۡ بِہٖ لِسَانَکَ لِتَعۡجَلَ بِہٖ ﴿ؕ۱۶﴾ اِنَّ عَلَیۡنَا جَمۡعَہٗ وَ قُرۡاٰنَہٗ ﴿ۚۖ۱۷﴾ فَاِذَا قَرَاۡنٰہُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَہٗ ﴿ۚ۱۸﴾ ثُمَّ اِنَّ عَلَیۡنَا بَیَانَہٗ ﴿ؕ۱۹﴾ کَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَۃَ ﴿ۙ۲۰﴾ وَ تَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَۃَ ﴿ؕ۲۱﴾ وُجُوۡہٌ یَّوۡمَئِذٍ نَّاضِرَۃٌ ﴿ۙ۲۲﴾ اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ ﴿ۚ۲۳﴾ وَ وُجُوۡہٌ یَّوۡمَئِذٍۭ بَاسِرَۃٌ ﴿ۙ۲۴﴾ تَظُنُّ اَنۡ یُّفۡعَلَ بِہَا فَاقِرَۃٌ ﴿ؕ۲۵﴾ کَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَ ﴿ۙ۲۶﴾ وَ قِیۡلَ مَنۡ ٜ رَاقٍ ﴿ۙ۲۷﴾ وَّ ظَنَّ اَنَّہُ الۡفِرَاقُ ﴿ۙ۲۸﴾ وَ الۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ ﴿ۙ۲۹﴾ اِلٰی رَبِّکَ یَوۡمَئِذِۣ الۡمَسَاقُ ﴿ؕ٪۳۰﴾

Translation

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی ﴿۱﴾ اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی ﴿۲﴾ کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟ ﴿۳﴾ ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں ﴿۴﴾ مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد اعمالیاں کرتا رہے ﴿۵﴾ پوچھتا ہے "آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟" ﴿۶﴾ پھر جب دیدے پتھرا جائیں گے ﴿۷﴾ اور چاند بے نور ہو جائیگا ﴿۸﴾ اور چاند سورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے ﴿۹﴾ اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟" ﴿۱۰﴾ ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی ﴿۱۱﴾ اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا ﴿۱۲﴾ اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا ﴿۱۳﴾ بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے ﴿۱۴﴾ چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے ﴿۱۵﴾ اے نبیؐ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو ﴿۱۶﴾ اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے ﴿۱۷﴾ لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرات کو غور سے سنتے رہو ﴿۱۸﴾ پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ذمہ ہے ﴿۱۹﴾ ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت رکھتے ہو ﴿۲۰﴾ اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو ﴿۲۱﴾ اُس روز کچھ چہرے تر و تازہ ہونگے ﴿۲۲﴾ اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہونگے ﴿۲۳﴾ اور کچھ چہرے اداس ہوں گے ﴿۲۴﴾ اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے ﴿۲۵﴾ ہرگز نہیں، جب جان حلق تک پہنچ جائے گی ﴿۲۶﴾ اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ﴿۲۷﴾ اور آدمی سمجھ لے گا کہ یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے ﴿۲۸﴾ اور پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے گی ﴿۲۹﴾ وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف روانگی کا ﴿۳۰﴾

Tafsir

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے نہیں، 1 میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی، اور نہیں ، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی، 2 کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟ 3 کیوں نہیں؟ ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنادینے پر قادر ہیں۔ 4 مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بداعمالیاں کرتا رہے۔ 5 پوچھتا ہے” آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟“ 6 پھر جب دِیدے پتھرا جائیں گے 7 اور چاند بے نور ہو جائے گا اور چاند سُورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے 8 اُس وقت یہی انسان کہے گا” کہاں بھاگ کر جاوٴں؟“ ہر گز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی، اُس روز تیرے ربّ ہی کے سامنے جا کر ٹھہرنا ہوگا۔ اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا۔ 9 بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے 10 ۔۔۔۔ 11 اے نبیؐ ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو، اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمّہ ہے، لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں 12 اُس وقت تم اِس کی قراٴت کو غور سے سُنتے رہو، پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ہی ذمّہ ہے 13 ۔۔۔۔ ہر گز نہیں،14 اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز ( یعنی دنیا)سے محبت رکھتے ہو اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو۔ 15 اُس روز کچھ چہرے ترو تازہ ہونگے، 16 اپنے ربّ کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔ 17 اور کچھ چہرے اُداس ہوں گے اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاوٴ ہونے والا ہے۔ ہر گز نہیں، 18 جب جان حلق تک پہنچ جائے گی، اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھُونک کر نے والا، 19 اور آدمی سمجھ لے گا کہ یہ دنیا سے جُدائی کا وقت ہے ، اور پنڈلی سے پنڈلی جُڑ جائے گی، 20 وہ دن ہو گا تیرے ربّ کی طرف روانگی کا۔ ؏۱
← Previous Rukoo Full Surah Next Rukoo → (2)