☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۃ surah079 — Surah An-Nazi'at
رکوع 2 از 2 آیات 27–46
قرآن کریم← سورۃ surah079← رکوع 2

قرآن مجید

ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ ؕ بَنٰہَا ﴿ٝ۲۷﴾ رَفَعَ سَمۡکَہَا فَسَوّٰىہَا ﴿ۙ۲۸﴾ وَ اَغۡطَشَ لَیۡلَہَا وَ اَخۡرَجَ ضُحٰہَا ﴿۪۲۹﴾ وَ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰلِکَ دَحٰىہَا ﴿ؕ۳۰﴾ اَخۡرَجَ مِنۡہَا مَآءَہَا وَ مَرۡعٰہَا ﴿۪۳۱﴾ وَ الۡجِبَالَ اَرۡسٰہَا ﴿ۙ۳۲﴾ مَتَاعًا لَّکُمۡ وَ لِاَنۡعَامِکُمۡ ﴿ؕ۳۳﴾ فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّۃُ الۡکُبۡرٰی ﴿۫ۖ۳۴﴾ یَوۡمَ یَتَذَکَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰی ﴿ۙ۳۵﴾ وَ بُرِّزَتِ الۡجَحِیۡمُ لِمَنۡ یَّرٰی ﴿۳۶﴾ فَاَمَّا مَنۡ طَغٰی ﴿ۙ۳۷﴾ وَ اٰثَرَ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا ﴿ۙ۳۸﴾ فَاِنَّ الۡجَحِیۡمَ ہِیَ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۳۹﴾ وَ اَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ وَ نَہَی النَّفۡسَ عَنِ الۡہَوٰی ﴿ۙ۴۰﴾ فَاِنَّ الۡجَنَّۃَ ہِیَ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۴۱﴾ یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنِ السَّاعَۃِ اَیَّانَ مُرۡسٰہَا ﴿ؕ۴۲﴾ فِیۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِکۡرٰىہَا ﴿ؕ۴۳﴾ اِلٰی رَبِّکَ مُنۡتَہٰىہَا ﴿ؕ۴۴﴾ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ یَّخۡشٰہَا ﴿ؕ۴۵﴾ کَاَنَّہُمۡ یَوۡمَ یَرَوۡنَہَا لَمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِیَّۃً اَوۡ ضُحٰہَا ﴿٪۴۶﴾

اردو ترجمہ

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ اللہ نے اُس کو بنایا ﴿۲۷﴾ اُس کی چھت خوب اونچی اٹھائی پھر اُس کا توازن قائم کیا ﴿۲۸﴾ اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا ﴿۲۹﴾ اِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا ﴿۳۰﴾ اُس کے اندر سے اُس کا پانی اور چارہ نکالا ﴿۳۱﴾ اور پہاڑ اس میں گاڑ دیے ﴿۳۲﴾ سامان زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے ﴿۳۳﴾ پھر جب وہ ہنگامہ عظیم برپا ہوگا ﴿۳۴﴾ جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا ﴿۳۵﴾ اور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی ﴿۳۶﴾ تو جس نے سرکشی کی تھی ﴿۳۷﴾ اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی ﴿۳۸﴾ دوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی ﴿۳۹﴾ اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا تھا اور نفس کو بری خواہشات سے باز رکھا تھا ﴿۴۰﴾ جنت اس کا ٹھکانا ہوگی ﴿۴۱﴾ یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ "آخر وہ گھڑی کب آ کر ٹھیرے گی؟" ﴿۴۲﴾ تمہارا کیا کام کہ اس کا وقت بتاؤ ﴿۴۳﴾ اس کا علم تو اللہ پر ختم ہے ﴿۴۴﴾ تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے ﴿۴۵﴾ جس روز یہ لوگ اسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہوگا کہ (یہ دنیا میں یا حالت موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھیرے ہیں ﴿۴۶﴾

تفسیر

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

13 کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ 14 اللہ نے اُس کو بنایا، اُس کی چھت خُوب اُونچی اُٹھائی پھر اُس کا توازن قائم کیا، اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا۔ 15 اِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا، 16 اُس کے اندر اُس کا پانی اور چارہ نکالا،17 اور پہاڑ اس میں گاڑ دیے سامانِ زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے۔ 18
پھر جب وہ ہنگامہٴِ عظیم برپا ہوگا،19 جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا، 20 اور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی، تو جس نے سرکشی کی تھی اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی، دوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی۔ اور جس نے اپنے ربّ کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا تھا اور نفس کو بُری خواہشات سے باز رکھا تھا ، جنّت اس کا ٹھکانا ہوگی۔ 1
یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ”آخر وہ گھڑی کب آکر ٹھہرے گی؟“ 22 تمہارا کیا کام کہ اُس کا وقت بتاوٴ۔ اس کا علم تو اللہ پر ختم ہے۔ تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے۔جس 23 روز یہ لوگ اُسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہو گا کہ (یہ دنیا میں یا حالتِ موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھہرے ہیں۔1 ؏۲
← پچھلا رکوع (1) پوری سورۃ اگلا رکوع →