☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
Surah An-Nazi'at
Rukoo 1 of 2 Verses 1–26
Quran→ Surah An-Nazi'at→ Rukoo 1

The Holy Qur'an

وَ النّٰزِعٰتِ غَرۡقًا ۙ﴿۱﴾ وَّ النّٰشِطٰتِ نَشۡطًا ۙ﴿۲﴾ وَّ السّٰبِحٰتِ سَبۡحًا ۙ﴿۳﴾ فَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًا ۙ﴿۴﴾ فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا ۘ﴿۵﴾ یَوۡمَ تَرۡجُفُ الرَّاجِفَۃُ ۙ﴿۶﴾ تَتۡبَعُہَا الرَّادِفَۃُ ؕ﴿۷﴾ قُلُوۡبٌ یَّوۡمَئِذٍ وَّاجِفَۃٌ ۙ﴿۸﴾ اَبۡصَارُہَا خَاشِعَۃٌ ۘ﴿۹﴾ یَقُوۡلُوۡنَ ءَاِنَّا لَمَرۡدُوۡدُوۡنَ فِی الۡحَافِرَۃِ ﴿ؕ۱۰﴾ ءَ اِذَا کُنَّا عِظَامًا نَّخِرَۃً ﴿ؕ۱۱﴾ قَالُوۡا تِلۡکَ اِذًا کَرَّۃٌ خَاسِرَۃٌ ﴿ۘ۱۲﴾ فَاِنَّمَا ہِیَ زَجۡرَۃٌ وَّاحِدَۃٌ ﴿ۙ۱۳﴾ فَاِذَا ہُمۡ بِالسَّاہِرَۃِ ﴿ؕ۱۴﴾ ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ مُوۡسٰی ﴿ۘ۱۵﴾ اِذۡ نَادٰىہُ رَبُّہٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًی ﴿ۚ۱۶﴾ اِذۡہَبۡ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ اِنَّہٗ طَغٰی ﴿۫ۖ۱۷﴾ فَقُلۡ ہَلۡ لَّکَ اِلٰۤی اَنۡ تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۸﴾ وَ اَہۡدِیَکَ اِلٰی رَبِّکَ فَتَخۡشٰی ﴿ۚ۱۹﴾ فَاَرٰىہُ الۡاٰیَۃَ الۡکُبۡرٰی ﴿۫ۖ۲۰﴾ فَکَذَّبَ وَ عَصٰی ﴿۫ۖ۲۱﴾ ثُمَّ اَدۡبَرَ یَسۡعٰی ﴿۫ۖ۲۲﴾ فَحَشَرَ فَنَادٰی ﴿۫ۖ۲۳﴾ فَقَالَ اَنَا رَبُّکُمُ الۡاَعۡلٰی ﴿۫ۖ۲۴﴾ فَاَخَذَہُ اللّٰہُ نَکَالَ الۡاٰخِرَۃِ وَ الۡاُوۡلٰی ﴿ؕ۲۵﴾ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَعِبۡرَۃً لِّمَنۡ یَّخۡشٰی ﴿ؕ٪۲۶﴾

Translation

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں ﴿۱﴾ اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں ﴿۲﴾ اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں ﴿۳﴾ پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں ﴿۴﴾ پھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں ﴿۵﴾ جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا ﴿۶﴾ اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا ﴿۷﴾ کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے ﴿۸﴾ نگاہیں اُن کی سہمی ہوئی ہوں گی ﴿۹﴾ یہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟ ﴿۱۰﴾ کیا جب ہم کھوکھلی بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟" ﴿۱۱﴾ کہنے لگے "یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!" ﴿۱۲﴾ حالانکہ یہ بس اتنا کام ہے کہ ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی ﴿۱۳﴾ اور یکایک یہ کھلے میدان میں موجود ہوں گے ﴿۱۴﴾ کیا تمہیں موسیٰؑ کے قصے کی خبر پہنچی ہے؟ ﴿۱۵﴾ جب اس کے رب نے اُسے طویٰ کی مقدس وادی میں پکارا تھا ﴿۱۶﴾ کہ "فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے ﴿۱۷﴾ اور اس سے کہہ کیا تو اِس کے لیے تیار ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے ﴿۱۸﴾ اور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا) خوف تیرے اندر پیدا ہو؟" ﴿۱۹﴾ پھر موسیٰؑ نے (فرعون کے پاس جا کر) اُس کو بڑی نشانی دکھائی ﴿۲۰﴾ مگر اُس نے جھٹلا دیا اور نہ مانا ﴿۲۱﴾ پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا ﴿۲۲﴾ اور لوگوں کو جمع کر کے اس نے پکار کر کہا ﴿۲۳﴾ "میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں" ﴿۲۴﴾ آخرکار اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا ﴿۲۵﴾ درحقیقت اِس میں بڑی عبرت ہے ہر اُس شخص کے لیے جو ڈرے ﴿۲۶﴾

Tafsir

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے اُن (فرشتوں)کی جو ڈُوب کر کھینچتے ہیں، اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں، اور ( اُن فرشتوں کی جو کائنات میں)تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں، پھر (حکم بجا لانے میں )سبقت کرتے ہیں، پھر (احکامِ الٰہی کے مطابق)معاملات کا انتظام چلاتے ہیں۔ 1 جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا، 2 کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے، 3 نگاہیں اُن کی سہمی ہوئی ہوں گی۔
یہ لوگ کہتے ہیں” کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟ کیا جب ہم کھوکھلی بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟“ کہنے لگے” یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!“ 4 حالانکہ یہ بس اِتنا کام ہے کہ ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی اور یکایک یہ کُھلے میدان میں موجود ہوں گے۔ 5
6 کیا تمہیں مُوسیٰؑ کے قصّے کی خبر پہنچی ہے؟ جب اس کے ربّ نے اُسے طُویٰ کی مقدّس وادی 7 میں پُکارا تھا کہ” فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے، اور اس سے کہہ کیا تُو اِس کے لیے تیار ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے اور میں تیرے ربّ کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا )خوف تیرے اندر پیدا ہو؟“ 8 پھر موسیٰؑ نے (فرعون کے پاس جا کر)اُس کی بڑی نشانی دکھائی، 9 مگر اُس نے جھُٹلا دیا اور نہ مانا، پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا 10 اور لوگوں کو جمع کر کے اُس نے پکار کر کہا” میں تمہارا سب سے بڑا ربّ ہوں“ 11 آخرِ کار اللہ نے اُسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا۔ در حقیقت اِس میں بڑی عبرت ہے ہر اُس شخص کے لیے جو ڈرے۔ 12 ؏۱
← Previous Rukoo Full Surah Next Rukoo → (2)