☽ 10 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah053
ركوع 1 من 3 الآيات 1–25
القرآن الكريم← سورة surah053← ركوع 1

القرآن المجيد

وَ النَّجۡمِ اِذَا ہَوٰی ۙ﴿۱﴾ مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمۡ وَ مَا غَوٰی ۚ﴿۲﴾ وَ مَا یَنۡطِقُ عَنِ الۡہَوٰی ؕ﴿۳﴾ اِنۡ ہُوَ اِلَّا وَحۡیٌ یُّوۡحٰی ۙ﴿۴﴾ عَلَّمَہٗ شَدِیۡدُ الۡقُوٰی ۙ﴿۵﴾ ذُوۡ مِرَّۃٍ ؕ فَاسۡتَوٰی ۙ﴿۶﴾ وَ ہُوَ بِالۡاُفُقِ الۡاَعۡلٰی ؕ﴿۷﴾ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰی ۙ﴿۸﴾ فَکَانَ قَابَ قَوۡسَیۡنِ اَوۡ اَدۡنٰی ۚ﴿۹﴾ فَاَوۡحٰۤی اِلٰی عَبۡدِہٖ مَاۤ اَوۡحٰی ﴿ؕ۱۰﴾ مَا کَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰی ﴿۱۱﴾ اَفَتُمٰرُوۡنَہٗ عَلٰی مَا یَرٰی ﴿۱۲﴾ وَ لَقَدۡ رَاٰہُ نَزۡلَۃً اُخۡرٰی ﴿ۙ۱۳﴾ عِنۡدَ سِدۡرَۃِ الۡمُنۡتَہٰی ﴿۱۴﴾ عِنۡدَہَا جَنَّۃُ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۱۵﴾ اِذۡ یَغۡشَی السِّدۡرَۃَ مَا یَغۡشٰی ﴿ۙ۱۶﴾ مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَ مَا طَغٰی ﴿۱۷﴾ لَقَدۡ رَاٰی مِنۡ اٰیٰتِ رَبِّہِ الۡکُبۡرٰی ﴿۱۸﴾ اَفَرَءَیۡتُمُ اللّٰتَ وَ الۡعُزّٰی ﴿ۙ۱۹﴾ وَ مَنٰوۃَ الثَّالِثَۃَ الۡاُخۡرٰی ﴿۲۰﴾ اَلَکُمُ الذَّکَرُ وَ لَہُ الۡاُنۡثٰی ﴿۲۱﴾ تِلۡکَ اِذًا قِسۡمَۃٌ ضِیۡزٰی ﴿۲۲﴾ اِنۡ ہِیَ اِلَّاۤ اَسۡمَآءٌ سَمَّیۡتُمُوۡہَاۤ اَنۡتُمۡ وَ اٰبَآؤُکُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ بِہَا مِنۡ سُلۡطٰنٍ ؕ اِنۡ یَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَہۡوَی الۡاَنۡفُسُ ۚ وَ لَقَدۡ جَآءَہُمۡ مِّنۡ رَّبِّہِمُ الۡہُدٰی ﴿ؕ۲۳﴾ اَمۡ لِلۡاِنۡسَانِ مَا تَمَنّٰی ﴿۫ۖ۲۴﴾ فَلِلّٰہِ الۡاٰخِرَۃُ وَ الۡاُوۡلٰی ﴿٪۲۵﴾

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہوا ﴿۱﴾ تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے ﴿۲﴾ وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا ﴿۳﴾ یہ تو ایک وحی ہے جو اُس پر نازل کی جاتی ہے ﴿۴﴾ اُسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے ﴿۵﴾ جو بڑا صاحب حکمت ہے ﴿۶﴾ وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا ﴿۷﴾ پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا ﴿۸﴾ یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا ﴿۹﴾ تب اُس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو وحی بھی اُسے پہنچانی تھی ﴿۱۰﴾ نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نے اُس میں جھوٹ نہ ملایا ﴿۱۱﴾ اب کیا تم اُس چیز پر اُس سے جھگڑتے ہو جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے؟ ﴿۱۲﴾ اور ایک مرتبہ پھر اُس نے ﴿۱۳﴾ سدرۃالمنتہیٰ کے پاس اُس کو دیکھا ﴿۱۴﴾ جہاں پاس ہی جنت الماویٰ ہے ﴿۱۵﴾ اُس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا ﴿۱۶﴾ نگاہ نہ چوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی ﴿۱۷﴾ اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں ﴿۱۸﴾ اب ذرا بتاؤ، تم نے کبھی اِس لات، اور اِس عزیٰ ﴿۱۹﴾ اور تیسری ایک اور دیوی منات کی حقیقت پر کچھ غور بھی کیا؟ ﴿۲۰﴾ کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیے؟ ﴿۲۱﴾ یہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی! ﴿۲۲﴾ دراصل یہ کچھ نہیں ہیں مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے اِن کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشات نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں حالانکہ اُن کے رب کی طرف سے اُن کے پاس ہدایت آ چکی ہے ﴿۲۳﴾ کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وحی حق ہے ﴿۲۴﴾ دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے ﴿۲۵﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے تارے کی 1 جبکہ وہ غروب ہوا، تمہاری رفیق نہ بھٹکا ہے 2 نہ بہکا ہے۔ 3 وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا، یہ تو ایک وحی ہے جو اس پر نازل کی جاتی ہے۔ 4 اُسے زبر دست قوت والے نے تعلیم دی ہے 5 جو بڑا صاحبِ حکمت ہے۔ 6 وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا 7 ، پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا ، یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا۔ 8 تب اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو وحی بھی اسے پہنچانی تھی۔ 9 نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نےاس میں جھوٹ نہ ملایا۔ 10 اب کیا تم اُس چیز پر اُس سے جھگڑتے ہو جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے؟
اور ایک مرتبہ پھر اس نے سِدْرَةُالْمُنْتَہٰی کے پاس اُس کو دیکھا جہاں پاس ہی جنت الماوٰی ہے۔ 11 اُس وقت سِدرہ پر چھا رہا تھا 12 جو کچھ کہ چھا رہا تھا ۔ نگاہ نہ چُوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی 13 اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں۔ 14
اب ذرا بتاؤ، تم نے کبھی اِس لات، اور اِس عُزّیٰ، اور تیسری ایک اور دیوی مَنات کی حقیقت پر کچھ غور بھی کیا؟ 15 کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیے؟ 16 یہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی!در اصل یہ کچھ نہیں ہیں مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں۔اللہ نے اِن کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی۔ 17 حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشاتِ نفس کے مُرید بنے ہوئے ہیں۔ 18 حالانکہ اُن کے رب کی طرف سے اُن کے پاس ہدایت آچکی ہے۔ 19 کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وہی حق ہے؟20 دنیا اورآخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے۔ ؏۱
الركوع السابق → السورة كاملة ← الركوع التالي (2)