☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۃ surah092 — Surah Al-Layl
رکوع 1 از 1 آیات 1–21
قرآن کریم← سورۃ surah092← رکوع 1

قرآن مجید

وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغۡشٰی ۙ﴿۱﴾ وَ النَّہَارِ اِذَا تَجَلّٰی ۙ﴿۲﴾ وَ مَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَ الۡاُنۡثٰۤی ۙ﴿۳﴾ اِنَّ سَعۡیَکُمۡ لَشَتّٰی ؕ﴿۴﴾ فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰی وَ اتَّقٰی ۙ﴿۵﴾ وَ صَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰی ۙ﴿۶﴾ فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡیُسۡرٰی ؕ﴿۷﴾ وَ اَمَّا مَنۡۢ بَخِلَ وَ اسۡتَغۡنٰی ۙ﴿۸﴾ وَ کَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰی ۙ﴿۹﴾ فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡعُسۡرٰی ﴿ؕ۱۰﴾ وَ مَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُ مَا لُہٗۤ اِذَا تَرَدّٰی ﴿ؕ۱۱﴾ اِنَّ عَلَیۡنَا لَلۡہُدٰی ﴿۫ۖ۱۲﴾ وَ اِنَّ لَنَا لَلۡاٰخِرَۃَ وَ الۡاُوۡلٰی ﴿۱۳﴾ فَاَنۡذَرۡتُکُمۡ نَارًا تَلَظّٰی ﴿ۚ۱۴﴾ لَا یَصۡلٰىہَاۤ اِلَّا الۡاَشۡقَی ﴿ۙ۱۵﴾ الَّذِیۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۶﴾ وَ سَیُجَنَّبُہَا الۡاَتۡقَی ﴿ۙ۱۷﴾ الَّذِیۡ یُؤۡتِیۡ مَالَہٗ یَتَزَکّٰی ﴿ۚ۱۸﴾ وَ مَا لِاَحَدٍ عِنۡدَہٗ مِنۡ نِّعۡمَۃٍ تُجۡزٰۤی ﴿ۙ۱۹﴾ اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡہِ رَبِّہِ الۡاَعۡلٰی ﴿ۚ۲۰﴾ وَ لَسَوۡفَ یَرۡضٰی ﴿٪۲۱﴾

اردو ترجمہ

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے ﴿۱﴾ اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو ﴿۲﴾ اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا ﴿۳﴾ درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں ﴿۴﴾ تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا ﴿۵﴾ اور بھلائی کو سچ مانا ﴿۶﴾ اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے ﴿۷﴾ اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی ﴿۸﴾ اور بھلائی کو جھٹلایا ﴿۹﴾ اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے ﴿۱۰﴾ اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟ ﴿۱۱﴾ بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمہ ہے ﴿۱۲﴾ اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں ﴿۱۳﴾ پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے ﴿۱۴﴾ اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت ﴿۱۵﴾ جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا ﴿۱۶﴾ اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار ﴿۱۷﴾ جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے ﴿۱۸﴾ اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو ﴿۱۹﴾ وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے ﴿۲۰﴾ اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا ﴿۲۱﴾

تفسیر

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے ، اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو ، اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا، درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں۔1 تو جس نے (راہِ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا، اور بھلائی کو سچ مانا،2 اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہُولت دیں گے۔3 اور جس نے بُخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی اور بَھلائی کو جھُٹلایا،4 اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہُولت دیں گے۔5 اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟6
بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمّہ ہے،7 اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں۔8 پس میں نے تم کو خبر دار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے۔ اُس میں نہیں جھُلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت جس نے جھُٹلا یا اور مُنہ پھیرا۔ اور اُس سے دُور رکھا جائے گا وہ نہایت پرہیز گار جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے۔9 اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو۔ وہ تو صرف اپنے ربِّ برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے۔10 اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا۔11 ؏۱
← پچھلا رکوع پوری سورۃ اگلا رکوع →