☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۃ surah112 — Surah Al-Ikhlas
رکوع 1 از 1 آیات 1–4
قرآن کریم← سورۃ surah112← رکوع 1

قرآن مجید

قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ اَللّٰہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمۡ یَلِدۡ ۬ۙ وَ لَمۡ یُوۡلَدۡ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾

اردو ترجمہ

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
کہو، وہ اللہ ہے، یکتا ﴿۱﴾ اللہ سب سے بے نیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں ﴿۲﴾ نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ﴿۳﴾ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے ﴿۴﴾

تفسیر

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے کہو،1 وہ اللہ ہے،2 یَکتا۔3 اللہ سب سے بے نیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں۔4 نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد۔5 اور کوئی اُس کا ہمسر نہیں ہے۔6 ؏۱
← پچھلا رکوع پوری سورۃ اگلا رکوع →