☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۃ surah093 — Surah Ad-Duha
رکوع 1 از 1 آیات 1–11
قرآن کریم← سورۃ surah093← رکوع 1

قرآن مجید

وَ الضُّحٰی ۙ﴿۱﴾ وَ الَّیۡلِ اِذَا سَجٰی ۙ﴿۲﴾ مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَ مَا قَلٰی ؕ﴿۳﴾ وَ لَلۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لَّکَ مِنَ الۡاُوۡلٰی ؕ﴿۴﴾ وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی ؕ﴿۵﴾ اَلَمۡ یَجِدۡکَ یَتِیۡمًا فَاٰوٰی ۪﴿۶﴾ وَ وَجَدَکَ ضَآلًّا فَہَدٰی ۪﴿۷﴾ وَ وَجَدَکَ عَآئِلًا فَاَغۡنٰی ؕ﴿۸﴾ فَاَمَّا الۡیَتِیۡمَ فَلَا تَقۡہَرۡ ؕ﴿۹﴾ وَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنۡہَرۡ ﴿ؕ۱۰﴾ وَ اَمَّا بِنِعۡمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثۡ ﴿٪۱۱﴾

اردو ترجمہ

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
قسم ہے روز روشن کی ﴿۱﴾ اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے ﴿۲﴾ (اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا ﴿۳﴾ اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے ﴿۴﴾ اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے ﴿۵﴾ کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟ ﴿۶﴾ اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی ﴿۷﴾ اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا ﴿۸﴾ لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو ﴿۹﴾ اور سائل کو نہ جھڑکو ﴿۱۰﴾ اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو ﴿۱۱﴾

تفسیر

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے روزِ روشن کی1 اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے2 (اے نبیؐ) تمہارے ربّ نے تم کو ہر گز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا۔3 اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے،4 اور عنقریب تمہارا ربّ تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاوٴ گے۔5 کیا اُس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھِکانا فراہم کیا؟6 اور تمہیں ناواقفِ راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی۔7 اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا۔8 لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو،9 اور سائل کو نہ جھِڑکو،10 اور اپنے ربّ کی نعمت کا اظہار کرو۔11 ؏۱
← پچھلا رکوع پوری سورۃ اگلا رکوع →