☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah100
ركوع 1 من 1 الآيات 1–11
القرآن الكريم← سورة surah100← ركوع 1

القرآن المجيد

وَ الۡعٰدِیٰتِ ضَبۡحًا ۙ﴿۱﴾ فَالۡمُوۡرِیٰتِ قَدۡحًا ۙ﴿۲﴾ فَالۡمُغِیۡرٰتِ صُبۡحًا ۙ﴿۳﴾ فَاَثَرۡنَ بِہٖ نَقۡعًا ۙ﴿۴﴾ فَوَسَطۡنَ بِہٖ جَمۡعًا ۙ﴿۵﴾ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّہٖ لَکَنُوۡدٌ ۚ﴿۶﴾ وَ اِنَّہٗ عَلٰی ذٰلِکَ لَشَہِیۡدٌ ۚ﴿۷﴾ وَ اِنَّہٗ لِحُبِّ الۡخَیۡرِ لَشَدِیۡدٌ ؕ﴿۸﴾ اَفَلَا یَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِی الۡقُبُوۡرِ ۙ﴿۹﴾ وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوۡرِ ﴿ۙ۱۰﴾ اِنَّ رَبَّہُمۡ بِہِمۡ یَوۡمَئِذٍ لَّخَبِیۡرٌ ٪﴿۱۱﴾

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں ﴿۱﴾ پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں ﴿۲﴾ پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں ﴿۳﴾ پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں ﴿۴﴾ پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں ﴿۵﴾ حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے ﴿۶﴾ اور وہ خود اِس پر گواہ ہے ﴿۷﴾ اور وہ مال و دولت کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے ﴿۸﴾ تو کیا وہ اُس حقیقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا ﴿۹﴾ اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟ ﴿۱۰﴾ یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا ﴿۱۱﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھُنکارے مارتے ہوئے دَوڑتے ہیں،1 پھر (اپنی ٹاپوں سے) چِنگاریاں جھاڑتے ہیں،2 پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں،3 پھر اس موقع پر گَردوغبار اُڑاتے ہیں، پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھُستے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے ربّ کا بڑا ناشکرا ہے،4 اور وہ خود اِس پر گواہ ہے،5 اور وہ مال و دولت کی محبت میں بُری طرح مُبتلا ہے۔6 تو کیا وہ اُس وقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا،7 اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے بر آمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟ 8 یقیناً اُن کا ربّ اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا۔9 ؏۱
الركوع السابق → السورة كاملة ← الركوع التالي