☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کون سا مومن بندہ بہتر ہے؟
سنن دارمی
کتب← سنن دارمی← دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان← کون سا مومن بندہ بہتر ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2777 سنن دارمی
أَبُو نُعَيْمٍ ، زُهَيْرٌ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، أَبِي بَكْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ: أَنَّ رَجُلًا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟، قَالَ: "مَنْ طَالَ عُمُرُهُ، وَحَسُنَ عَمَلُهُ"، قَالَ: فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟، قَالَ:"مَنْ طَالَ عُمُرُهُ، وَسَاءَ عَمَلُهُ".
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک صحابی نے کہا: یا رسول اللہ! لوگو میں سب سے اچھا کون ہے؟ فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھا ہو۔“ عرض کیا: اور سب سے برا کون ہے؟ فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور عمل برا ہو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2777]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2784] »
اس روایت کی سند علی بن زید بن جدعان کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2331] ، [أحمد 40/5] ، [ابن أبى شيبه 16271] لیکن اس کا شاہد صحیح بلفظ: «طُوْبٰى لِمَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ» موجود ہے۔ دیکھئے: [أحمد 49/5] ، [طبراني فى الصغير 20/2] ، [الحاكم 339/1] ، [البيهقي 171/3] ، [ويشهد له حديث عبداللہ بن بسر فى صحيح ابن حبان 2981] ، [موارد الظمآن 1919، 2465]
الحكم: إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2778 سنن دارمی
حَجَّاجٌ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ بِإِسْنَادِهِ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
اس سند سے بھی مثلِ سابق مروی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2778]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف وانظر سابقه، [مكتبه الشامله نمبر: 2785] »
تخریج و ترجمہ اوپر گذر چکا ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 2776 سے 2778)
معلوم ہوا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ سب سے اچھا انسان وہ ہے جو عمر رسیدہ ہو اور اچھے کام کرے، ہاں یہ صحیح ہے جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھے ہوں تو اس کے لئے اچھائی و بھلائی ہے۔
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
الحكم: إسناده ضعيف وانظر سابقه