بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
کون شہیدوں میں شمار ہو گا؟
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی کتاب جہاد کے بارے میں کون شہیدوں میں شمار ہو گا؟
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2450 سنن دارمی
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سُلَيْمَانُ، هُوَ: التَّيْمِيُّ ، أَبِي عُثْمَانَ ، عَامِرِ بْنِ مَالِكٍ ، صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ، هُوَ: التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "الطَّاعُونُ شَهَادَةٌ، وَالْغَرَقُ شَهَادَةٌ، وَالْغَزْوُ شَهَادَةٌ، وَالْبَطْنُ شَهَادَةٌ وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: طاعون (میں مرنا) شہادت ہے، غرق (ہوکر مرنا) بھی شہادت ہے، جنگ کرتے ہوئے مرنا شہادت ہے، پیٹ کی تکلیف (میں مرنا) شہادت اور نفاس والی عورتوں کی موت شہادت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الجهاد/حدیث: 2450]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2457] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [نسائي 2053] ، [أحمد 401/3، 466/6] ، [ابن أبى شيبه 233/5] ، [طبراني 56/8، 7328] ، [نسائي فى الكبريٰ 2181]
وضاحت
(تشریح حدیث 2449)
.یعنی جو شخص طاعون یا پیٹ کی بیماری کے سبب، یا پانی میں غرق ہو کر، یا عورت نفاس کی حالت میں، یا غازی جنگ کرتے ہوئے مر جائے تو ان سب کو شہادت کا درجہ ملے گا۔
بشرطیکہ اعمالِ صالحہ سے دامن بھرا ہو، شرک و بدعت سے آدمی دور ہو تو ان کی شہادت کی توقع کی جا سکتی ہے، اور ان شہیدوں کے احکام مختلف ہوں گے، درجہ شہیدوں کا ہوگا۔
الحكم: إسناده جيد
حدیث نمبر: 2451 سنن دارمی
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِسْرَائِيلَ ، مَنْصُورٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ ، شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهَادَةٌ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ، وَالْبَطْنُ شَهَادَةٌ، وَالْمَرْأَةُ يَقْتُلُهَا وَلَدُهَا جُمْعًا شَهَادَةٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے راستے میں جنگ کرنا شہادت ہے، طاعون شہادت ہے، پیٹ (کی بیماری) شہادت ہے، حاملہ عورت جنین کی وجہ سے فوت ہو جائے تو یہ شہادت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الجهاد/حدیث: 2451]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2458] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 317/5، 323] ، [كشف الاستار 1718، وله شاهد عند بخاري 2849] ، [مسلم 1919، 1920] ، [ابن ماجه 2803]
وضاحت
(تشریح حدیث 2450)
امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: ان کے سوا اور لوگ بھی دوسری حدیثوں میں مذکور ہیں جو ذات الجنب سے مرے، جو عورت زچگی کے عارضہ میں مرے، جو مرد اپنا مال بچانے اور دفاع میں مارا جائے، اور اپنے بیوی بچوں کے دفاع کرنے میں مارا جائے۔
اور شہادت سے مراد یہ ہے کہ آخرت میں ان کو ثواب شہیدوں کا سا ملے گا لیکن ان پر شہیدوں کے احکام لاگو نہ ہوں گے، ان کو غسل دیا جائے گا اور ان کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی، صرف اللہ کی راہ میں جو لڑتے ہوئے شہید ہوا ان کو غسل نہ دیا جائے گا۔
الحكم: إسناده صحيح