☽ 4 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب في الشُّرْبِ قَائِماً:
سنن الدارمي
الكتب← سنن الدارمي← من كتاب الاشربة← باب في الشُّرْبِ قَائِماً:
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 2161 سنن الدارمي
مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ ، شَرِيكٌ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، الْبَرَاءِ ، أَنَسٍ ، أُمِّ سُلَيْمٍ
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ الْبَرَاءِ ابْنِ ابْنَةِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "شَرِبَ مِنْ فَمِ قِرْبَةٍ قَائِمًا".
الترجمة: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مشک سے منہ لگا کر کھڑے کھڑے پانی پیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2161]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2170] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أحمد 376/6، 431] ، [الشمائل للترمذي 215] ، [طبراني 127/25، 307]
الحكم: إسناده حسن
حديث رقم: 2162 سنن الدارمي
عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ ، أَبِي الْبَزَرِيِّ: يَزِيدَ بْنِ عُطَارِدَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي الْبَزَرِيِّ: يَزِيدَ بْنِ عُطَارِدَ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:"كُنَّا نَشْرَبُ وَنَحْنُ قِيَامٌ، وَنَأْكُلُ وَنَحْنُ نَسْعَى عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
الترجمة: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہد مبارک میں کھڑے ہو کر پانی پی لیتے تھے اور چلتے ہوئے کھانا بھی کھا لیتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2162]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2171] »
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 5243] ، [موارد الظمآن 1369] ، [ابن ابي شيبه 4167]
الحكم: إسناده جيد
حديث رقم: 2163 سنن الدارمي
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، نَحْوَهُ.
الترجمة: محمد الیاس بن عبدالقادر
اس سند سے بھی مثل سابق سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2163]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2172] »
ترجمہ و تخریج اوپر مذکور ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 2160 سے 2163)
ان احادیث سے یہ مسائل معلوم ہوئے: کھڑے ہو کر پانی پینا، چلتے ہوئے کھانا کھانا اور مشک سے منہ لگا کر پانی پینا جائز ہے۔
مشک سے منہ لگا کر پانی پینے کی ممانعت پچھلے صفحات میں گذر چکی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فعل سے جواز تو نکلتا ہے لیکن قول فعل پر مقدم ہوتا ہے اس لئے مشک سے منہ لگا کر پانی پینا درست نہیں، کھڑے ہو کر پانی پینا یا چلتے ہوئے کھانا کھانا بھی آدابِ طعام میں سے نہیں ہے، بیٹھ کر ہی کھانا پینا کھانے اور پینے کے آداب میں سے ہے، جیسا کہ آگے حدیث آ رہی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح