بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
وتر کے وقت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل وتر کے وقت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1626 سنن دارمی
قَبِيصَةُ ، سُفْيَانُ ، أَبِي حَصِينٍ ، يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهِ عَنْهَا، قَالَتْ:"فِي كُلِّ اللَّيْلِ قَدْ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَانْتَهَى وِتْرُهُ إِلَى السَّحَرِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات کے ہر حصے میں وتر پڑھی ہے، اور اخیر میں آپ کا وتر صبح کے قریب پہنچا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1626]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1628] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 996] ، [مسلم 742] ، [أبوداؤد 1435] ، [ترمذي 456] ، [نسائي 1680] ، [ابن ماجه 1185] ، [أبويعلی 4370] ، [ابن حبان 2443] ، [مسند الحميدي 188]
وضاحت
(تشریح حدیث 1625)
دوسری روایات میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وتر شروع رات، وسط اور آخر شب میں بھی پڑھی ہے، مذکورہ بالا روایت سے معلوم ہوا کہ وتر کا وقت عشاء کے بعد سے طلوعِ فجر تک کا ہے، رسولِ رحمت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امّت کی آسانی کے لئے عشاء کے بعد رات میں جب بھی ممکن ہو وتر ادا کرنا جائز قرار دیا۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1627 سنن دارمی
عَفَّانُ ، أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبُو نَضْرَةَ ، أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيّ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو نَضْرَةَ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيّ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ سُئِلَ عَنْ الْوِتْرِ، فَقَالَ: "أَوْتِرُوا قَبْلَ الْفَجْرِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے وتر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: فجر سے پہلے وتر پڑھ لو۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1627]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1629] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 754/169] ، [ترمذي 468] ، [نسائي 1683] ، [ابن ماجه 1189، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 1626)
اس حدیث سے وتر کا آخری وقت معلوم ہوا جو کہ طلوعِ فجر سے پہلے تک ہے۔
اگر اس وقت نہ پڑھ سکیں تو پھر دن نکلنے کے بعد ظہر سے پہلے تک قضا کر سکتے ہیں، لیکن ایک رکعت کی جگہ دو رکعت پڑھنی ہوں گی جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ثابت ہے، ایک بار آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رات میں وتر نہ پڑھ سکے تو دن میں 12 رکعت نماز پڑھی، یعنی 11 کی جگہ بارہ رکعت۔
اس کی تفصیل حدیث نمبر (1514)، میں گذر چکی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح