☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 1627
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 1627
عَفَّانُ ، أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبُو نَضْرَةَ ، أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيّ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو نَضْرَةَ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيّ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ سُئِلَ عَنْ الْوِتْرِ، فَقَالَ: "أَوْتِرُوا قَبْلَ الْفَجْرِ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے وتر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”فجر سے پہلے وتر پڑھ لو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1627]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1629] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 754/169] ، [ترمذي 468] ، [نسائي 1683] ، [ابن ماجه 1189، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 1626)
اس حدیث سے وتر کا آخری وقت معلوم ہوا جو کہ طلوعِ فجر سے پہلے تک ہے۔
اگر اس وقت نہ پڑھ سکیں تو پھر دن نکلنے کے بعد ظہر سے پہلے تک قضا کر سکتے ہیں، لیکن ایک رکعت کی جگہ دو رکعت پڑھنی ہوں گی جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ثابت ہے، ایک بار آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رات میں وتر نہ پڑھ سکے تو دن میں 12 رکعت نماز پڑھی، یعنی 11 کی جگہ بارہ رکعت۔
اس کی تفصیل حدیث نمبر (1514)، میں گذر چکی ہے۔
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1626) Back to Bab Next Hadith → (1628)