☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب مَا يُقَالُ في الرُّكُوعِ:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← نماز کے مسائل← باب مَا يُقَالُ في الرُّكُوعِ:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 1342 Sunan Darimi
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ ، إِيَاسُ بْنُ عَامِرٍ ، عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَمِّي إِيَاسُ بْنُ عَامِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ، يَقُولُ: لَمَّا نَزَلَتْ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ سورة الواقعة آية 74، قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اجْعَلُوهَا فِي رُكُوعِكُمْ"، فَلَمَّا نَزَلَتْ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى سورة الأعلى آية 1 قَالَ:"اجْعَلُوهَا فِي سُجُودِكُمْ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عقبۃ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت «‏‏‏‏ ﴿فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ﴾ » ‏‏‏‏ نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”یہ رکوع میں کہا کرو“، پھر جب « ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ » نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے سجدوں میں پڑھا کرو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1342]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1344] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 869] ، [ابن ماجه 887] ، [أبويعلی 1738] ، [ابن حبان 1898]
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 1343 Sunan Darimi
سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، شُعْبَةَ ، سُلَيْمَانَ ، الْمُسْتَوْرِدِ ، صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، حُذَيْفَةَ
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ، عَنْ حُذَيْفَةَ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: "سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ"، وَفِي سُجُودِهِ:"سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى"، وَمَا أَتَى عَلَى آيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ عِنْدَهَا فَسَأَلَ، وَمَا أَتَى عَلَى آيَةِ عَذَابٍ إِلَّا تَعَوَّذَ.
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں «سجان ربي العظيم» اور سجدے میں «سبحان ربي الاعلي» کہتے تھے، اور آیت رحمت سے گزرتے تو ٹھہر جاتے اور رحمت کی دعا کرتے، اور آیت عذاب پڑھتے تو پناہ طلب کرتے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1342]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1345] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 772] ، [أبوداؤد 871] ، [ترمذي 262] ، [نسائي 1007] ، [ابن ماجه 897] ، [ابن حبان 1897]
Grade: إسناده صحيح