بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1343 — رکوع میں کیا کہنا چاہئے
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل رکوع میں کیا کہنا چاہئے حدیث 1343
حدیث نمبر: 1343 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، شُعْبَةَ ، سُلَيْمَانَ ، الْمُسْتَوْرِدِ ، صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، حُذَيْفَةَ
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ، عَنْ حُذَيْفَةَ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: "سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ"، وَفِي سُجُودِهِ:"سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى"، وَمَا أَتَى عَلَى آيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ عِنْدَهَا فَسَأَلَ، وَمَا أَتَى عَلَى آيَةِ عَذَابٍ إِلَّا تَعَوَّذَ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں «سجان ربي العظيم» اور سجدے میں «سبحان ربي الاعلي» کہتے تھے، اور آیت رحمت سے گزرتے تو ٹھہر جاتے اور رحمت کی دعا کرتے، اور آیت عذاب پڑھتے تو پناہ طلب کرتے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1342]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1345] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 772] ، [أبوداؤد 871] ، [ترمذي 262] ، [نسائي 1007] ، [ابن ماجه 897] ، [ابن حبان 1897]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1342) باب پر واپس اگلی حدیث (1344) →