بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حیض والی عورت کا مسجد میں داخل ہونے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حیض والی عورت کا مسجد میں داخل ہونے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1199 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "لَا بَأْسَ أَنْ تَتَنَاوَلَ الْحَائِضُ مِنْ الْمَسْجِدِ الشَّيْءَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حائضہ کے مسجد سے کچھ اٹھا لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1199]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1204] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 360/2]
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1200 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "تَتَنَاوَلُ الْحَائِضُ الشَّيْءَ مِنْ الْمَسْجِدِ، وَلَا تَدْخُلُهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: حائضہ عورت مسجد سے کوئی چیز اٹھا سکتی ہے، داخل نہیں ہو گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1200]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1205] »
جعفر بن حارث کی وجہ سے اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 360/2]
الحكم: إسناده حسن
حدیث نمبر: 1201 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: "الْجُنُبُ يَأْخُذُ مِنْ الْمَسْجِدِ وَلَا يَضَعُ فِيهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
قتادہ رحمہ اللہ نے کہا: جنبی مسجد سے (کوئی چیز) لے سکتا ہے، رکھ نہیں سکتا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1201]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1206] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 360/2] ، اس میں مسلم: ابراہیم کے بیٹے ہیں اور ہشام: ابن ابی عبداللہ ہیں۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1202 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الْحَائِضِ "تَنَاوَلُ مِنْ الْمَسْجِدِ الشَّيْءَ، قَالَ: نَعَمْ، إِلَّا الْمُصْحَفَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عطاء رحمہ اللہ سے حائضہ کے مسجد میں سے کچھ لینے کے بارے میں مروی ہے، انہوں نے کہا: اٹھا سکتی ہے سوائے مصحف کے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1202]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1207] »
اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 60/2] و اثر رقم (794)۔
وضاحت
(تشریح احادیث 1198 سے 1202)
حائضہ اور جنبی کے مسجد میں داخل ہونے یا کوئی چیز وہاں سے اٹھانے یا رکھنے کے بارے میں علماء کرام کی مختلف آراء ہیں، صحیح یہ ہے کہ حائضہ ہاتھ داخل کر کے کوئی چیز اٹھا سکتی یا رکھ سکتی ہے، اور حالتِ جنابت میں ضرورت کے وقت آدمی مسجد سے گذر سکتا ہے، بیٹھنا یا کھڑا رہنا مناسب نہیں، اگلے باب میں اس کی تفصیل آرہی ہے۔
دیکھئے: [المحلى 184/2] ۔
الحكم: إسناده صحيح