بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حاملہ عورت کا بیان جس کو خون آ جائے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حاملہ عورت کا بیان جس کو خون آ جائے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 28
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 976 سنن دارمی
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "لَا يَكُونُ حَيْضٌ عَلَى حَمْلٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: حالت حمل میں حیض نہیں آتا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 976]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 980] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے اثر (975)۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 977 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَ: "هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام حسن رحمہ اللہ نے حامل کے بارے میں جس کو خون آ جائے فرمایا کہ وہ مستحاضہ کی طرح ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 977]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 981] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ اور ہشام: ابن حسان ہیں۔ دیکھئے: اثر (975، 979)۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 978 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ "إِذَا رَأَتْ الْحَامِلُ الدَّمَ لَمْ تَدَعْ الصَّلَاةَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: جب حاملہ عورت کو خون آئے تو وہ نماز ترک نہ کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 978]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 982] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: اثر رقم (976، 980)۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 979 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَطَاءٍ، وَالْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، أنهما قَالَا فِي الْحُبْلَى: "وَالَّتِي قَعَدَتْ عَنْ الْمَحِيضِ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ، تَوَضَّأَتَا وَصَلَّتَا، وَلَا تَغْتَسِلَانِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
حجاج بن ارطاة سے مروی ہے، عطاء اور حکم بن عتیبہ رحمہما اللہ دونوں نے حاملہ کے بارے میں اور اس عورت کے بارے میں جس کا حیض ختم ہو گیا، فرمایا: یہ دونوں عورتیں جب خون دیکھیں تو وضو کریں، نماز پڑھ لیں، غسل نہیں کریں گی۔ (یعنی یہ خون حیض شمارنہیں ہو گا بلکہ مستحاضہ کا حکم ان پر لاگو ہو گا)۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 979]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف حجاج بن أرطاة، [مكتبه الشامله نمبر: 983] »
حجاج بن ارطاة کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: اثر (973)۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف حجاج بن أرطاة
حدیث نمبر: 980 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: "تَغْتَسِلَانِ وَتُصَلِّيَانِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ وہ دونوں عورتیں غسل کریں اور نماز پڑھیں گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 980]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف رواية مطر عن عطاء ضعيفة، [مكتبه الشامله نمبر: 984] »
اس قول کی سند ضعیف ہے، کیونکہ مطر کی روایت عطاء سے ضعیف ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف رواية مطر عن عطاء ضعيفة
حدیث نمبر: 981 سنن دارمی
زَيْدُ بْنُ يَحْيَى الدِّمَشْقِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى الدِّمَشْقِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "إِنَّ الْحُبْلَى لَا تَحِيضُ، فَإِذَا رَأَتْ الدَّمَ، فَلْتَغْتَسِلْ، وَلْتُصَلِّي".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: حاملہ کو حیض نہیں آتا ہے، جب وہ خون دیکھے تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 981]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل سليمان بن موسى، [مكتبه الشامله نمبر: 985] »
سلیمان بن موسیٰ کی وجہ سے یہ روایت حسن ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1214]
الحكم: إسناده حسن من أجل سليمان بن موسى
حدیث نمبر: 982 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْمَرْأَةِ إِذَا رَأَتْ الدَّمَ وَهِيَ تَمَخَّضُ، قَالَ: "هُوَ حَيْضٌ تَتْرُكُ الصَّلَاةَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام حکم بن عتبہ رحمہ اللہ سے مروی ہے امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے اس عورت کے بارے میں جس کو درد زہ کے وقت خون آ جائے فرمایا: وہ حیض کا خون ہے، لہٰذا نماز ترک کر دے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 982]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 986] »
اس قول کی سند قوی ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 213/2]
الحكم: إسناده قوي
حدیث نمبر: 983 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ فِي الْمَرْأَةِ الْحَامِلِ "إِذَا ضَرَبَهَا الطَّلْقُ، وَرَأَتْ الدَّمَ عَلَى الْوَلَدِ، فَلْتُمْسِكْ عَنْ الصَّلَاةِ"، وقَالَ عَبْد اللَّهِ: تُصَلِّي مَا لَمْ تَضَعْ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام حسن بصری رحمہ اللہ نے حاملہ عورت کے بارے میں جس کو درد شروع ہو جائے اور بچے پر خون دیکھے، فرمایا: وہ نماز نہیں پڑھے گی۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: نماز پڑھے جب تک کہ وضع حمل نہ ہو۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 983]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 987] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 213/2]
وضاحت
(تشریح احادیث 955 سے 983)
حاملہ عورت یا جس عورت کا حیض کا خون آنا ختم ہو گیا ہو اس کے بارے میں صحابہ و تابعین اور فقہائے کرام کے مختلف اقوال ہیں، جس نے حیض کا خون اس کو شمار کیا نماز پڑھنے سے منع کر دیا، اور جس نے حیض شمار نہیں کیا انہوں نے صفائی کر کے نماز پڑھنے کا حکم دیا۔
واللہ اعلم بالصواب۔
الحكم: إسناده صحيح