بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
کنواری لڑکی کا بیان جس کا خون جاری رہے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل کنواری لڑکی کا بیان جس کا خون جاری رہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 871 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَتَادَةَ، وَقَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُمَا قَالَا فِي الْبِكْرِ إِذَا نَفِسَتْ فَاسْتُحِيضَتْ، قَالَا: "تُمْسِكُ عَنْ الصَّلَاةِ مِثْلَ مَا تُمْسِكُ الْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
قتادہ اور قیس بن سعد نے کنواری لڑکی کے بارے میں عطاء سے روایت کیا کہ اسے حیض آیا اور خون جاری رہا تو ایسی صورت میں وہ اپنے ہم مثل عورتوں کے مطابق نماز ترک کرے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 871]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «الأثران إسنادهما صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 875] »
یہ اثر صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1200] ، [بيهقي 340/1] ، امام شافعی سے بھی یہی مروی ہے۔
وضاحت
(تشریح حدیث 870)
یعنی ایسی بالغ لڑکی جس کو پہلی بار حیض آیا اور آتا ہی رہا تو وہ کتنے دن حائضہ شمار کی جائے گی اور کب مستحاضہ شمار کی جائے گی؟ ایسی صورت میں جتنے دن خاندان کی عورتیں عموماً حیض والی ہوتی ہیں وہ بھی انہیں کی طرح ان کے ایامِ ماہواری میں نماز چھوڑ دے گی، باقی دن استحاضہ شمار ہوں گے۔
الحكم: الأثران إسنادهما صحيح
حدیث نمبر: 872 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: قَالَ سُفْيَانُ: "إِذَا كَانَتْ الْمَرْأَةُ أَوَّلَ مَا تَحِيضُ تَجْلِسُ فِي الْحَيْضِ مِنْ نَحْوِ نِسَائِهَا"، سُئِلَ عَبْد اللَّهِ عَنْ هَذَا، فَقَالَ:"هُوَ أَشْبَهُ الْأَشْيَاءِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سفیان نے کہا: جب عورت کو پہلی بار حیض آئے تو وہ اپنے ہم مثل عورتوں کی طرح حائضہ شمار ہو گی، امام دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: یہی قرینِ قیاس ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 872]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 876] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1203]
الحكم: إسناده صحيح