بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 871 — کنواری لڑکی کا بیان جس کا خون جاری رہے
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل کنواری لڑکی کا بیان جس کا خون جاری رہے حدیث 871
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَتَادَةَ، وَقَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُمَا قَالَا فِي الْبِكْرِ إِذَا نَفِسَتْ فَاسْتُحِيضَتْ، قَالَا: "تُمْسِكُ عَنْ الصَّلَاةِ مِثْلَ مَا تُمْسِكُ الْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
قتادہ اور قیس بن سعد نے کنواری لڑکی کے بارے میں عطاء سے روایت کیا کہ اسے حیض آیا اور خون جاری رہا تو ایسی صورت میں وہ اپنے ہم مثل عورتوں کے مطابق نماز ترک کرے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 871]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «الأثران إسنادهما صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 875] »
یہ اثر صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1200] ، [بيهقي 340/1] ، امام شافعی سے بھی یہی مروی ہے۔
وضاحت
(تشریح حدیث 870)
یعنی ایسی بالغ لڑکی جس کو پہلی بار حیض آیا اور آتا ہی رہا تو وہ کتنے دن حائضہ شمار کی جائے گی اور کب مستحاضہ شمار کی جائے گی؟ ایسی صورت میں جتنے دن خاندان کی عورتیں عموماً حیض والی ہوتی ہیں وہ بھی انہیں کی طرح ان کے ایامِ ماہواری میں نماز چھوڑ دے گی، باقی دن استحاضہ شمار ہوں گے۔
الحكم: الأثران إسنادهما صحيح
← پچھلی حدیث (870) باب پر واپس اگلی حدیث (872) →