☽ 6 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پانی کے برتن میں دھونے سے پہلے ہاتھ ڈالنے کا بیان
سنن دارمی
کتب← سنن دارمی← وضو اور طہارت کے مسائل← پانی کے برتن میں دھونے سے پہلے ہاتھ ڈالنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 715 سنن دارمی
هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، شُعْبَةُ ، النُّعْمَانُ بْنُ سَالِمٍ ، ابْنَ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ ، أَوْسِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ أَنَّهُ
أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي النُّعْمَانُ بْنُ سَالِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ يُحَدِّثُ، عَنْ جَدِّهِ أَوْسِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ أَنَّهُ، رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "تَوَضَّأَ، فَاسْتَوْكَفَ ثَلَاثًا"، فَقُلْتُ أَنَا لَهُ: أَيُّ شَيْءٍ اسْتَوْكَفَ ثَلَاثًا؟ قَالَ: غَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا.
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا اوس بن ابی اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وضو کرتے دیکھا، آپ نے دونوں پہنچوں پر تین بار پانی ڈالا۔ میں نے عرض کیا: «استوكف ثلاثا» سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے کہا: اپنے ہاتھوں کو تین بار دھویا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 715]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 719] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [نسائي 83] ، [الطيالسي 168] ، [أحمد 8/4، 9]
وضاحت
(تشریح حدیث 714)
اس حدیث سے وضو میں تین تین بار ہاتھ کا دھونا ثابت ہوا، جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔
الحكم: إسناده صحيح