بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 701 — استنجاء کے بعد مٹی سے ہاتھ صاف کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل استنجاء کے بعد مٹی سے ہاتھ صاف کرنے کا بیان حدیث 701
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، مَوْلًى ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ مَوْلًى لِأَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "ائْتِنِي بِوَضُوءٍ"،"ثُمَّ دَخَلَ غَيْضَةً فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ فَاسْتَنْجَى، ثُمَّ مَسَحَ يَدَهُ بِالتُّرَابِ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ"..
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وضو کا پانی لاؤ، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم درختوں کے جھنڈ میں چلے گئے، میں پانی لے کر آیا تو آپ نے استنجاء کیا، پھر اپنے ہاتھ کو مٹی پر رگڑا، پھر دونوں ہاتھ دھوئے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 701]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لجهالة مولى أبي هريرة، [مكتبه الشامله نمبر: 705] »
اس روایت کی سند میں مولی ابی ہریرہ ضعیف ہیں، ابان بھی لین ہیں۔ تخریج کے لیے دیکھئے: [مسند أبى يعلی 6136] ، [صحيح ابن حبان 1405] و [الموارد 139] ، لیکن بمجموع طرق یہ حدیث حسن ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف لجهالة مولى أبي هريرة
← پچھلی حدیث (700) باب پر واپس اگلی حدیث (702) →