بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 501 — کتابت حدیث کی اجازت کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ کتابت حدیث کی اجازت کا بیان حدیث 501
مُسَدَّدٌ ، يَحْيَى ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ كُلَّ شَيْءٍ أَسْمَعُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيدُ حِفْظَهُ، فَنَهَتْنِي قُرَيْشٌ، وَقَالُوا: تَكْتُبُ كُلَّ شَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَشَرٌ يَتَكَلَّمُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَاءِ؟ فَأَمْسَكْتُ عَنْ الْكِتَابِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَوْمَأَ بِإِصْبَعِهِ إِلَى فِيهِ، وَقَالَ: "اكْتُبْ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا خَرَجَ مِنْهُ إِلَّا حَقٌّ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبدالله بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جو کچھ بھی سنتا حفظ کرنے کی غرض سے لکھ لیا کرتا تھا، پس قریش نے مجھے منع کیا اور کہا: تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جو کچھ بھی سنتے ہو لکھ لیتے ہو، حالانکہ رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی بشر ہیں اور ناراضگی و خوشی میں کلام کرتے ہیں، چنانچہ میں نے لکھنا چھوڑ دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی انگلی سے اپنے دہن مبارک کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: لکھو! قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اس سے حق و صداقت کے سوا کچھ نہیں نکلا ہے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 501]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 501] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 163/2، 192، 174] ، [أبوداؤد 3646، 3504] ، [ترمذي 1234] ، [نسائي 288/7، 295] ، [دارقطني 74/3 -75] ، [شرح معاني الآثار 64/4] ، [المنتقى لابن الجارود 601] ، [الحاكم 17/2] ، وغيرہم.
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (500) باب پر واپس اگلی حدیث (502) →