☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارمی

حدیث نمبر: 457
کتب← سنن دارمی← ابواب← باب← حدیث نمبر 457
مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، هَارُونُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، مَعْرُوفٍ ، أَبِي الْمُخَارِقِ ، عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ مَعْرُوفٍ، عَنْ أَبِي الْمُخَارِقِ، قَالَ: ذَكَرَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "نَهَى عَنْ دِرْهَمَيْنِ بِدِرْهَمٍ"، فَقَالَ فُلَانٌ: مَا أَرَى بِهَذَا بَأْسًا، يَدًا بِيَدٍ، فَقَالَ عُبَادَةُ: أَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ: لَا أَرَى بِهِ بَأْسًا، وَاللَّهِ لَا يُظِلُّنِي وَإِيَّاكَ سَقْفٌ أَبَدًا.
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوالمخارق نے کہا کہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے ذکر کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک درہم کے بدلے دو درہم لینے سے منع فرمایا ہے، ایک آدمی نے کہا کہ جب نقداً (لین دین) ہو تو میں اس میں کوئی برائی نہیں سمجھتا، اس پر سیدنا عباده رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں کہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منع فرمایا اور تم کہتے ہو کہ میں اس میں کوئی برائی نہیں سمجھتا، قسم الله کی میں کبھی تمہارے ساتھ ایک چھت کے نیچے نہ بیٹھوں گا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 457]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 457] »
یہ روایت ضعیف ہے، کیوں کہ ابوالمخارق اور معروف مجہول ہیں اور محمد بن حمید ضعیف ہیں، لیکن اس طرح کے شواہد موجود ہیں جیسا کہ گذر چکا ہے۔
الحكم: لم يحكم عليه المحقق
پچھلی حدیث → (456) باب پر واپس ← اگلی حدیث (458)