بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 405 — اہل ہوس بدعتی اور متکلمین سے بچنے کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ اہل ہوس بدعتی اور متکلمین سے بچنے کا بیان حدیث 405
سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، أَبُو قِلَابَةَ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: قَالَ أَبُو قِلَابَةَ: "لَا تُجَالِسُوا أَهْلَ الْأَهْوَاءِ وَلَا تُجَادِلُوهُمْ، فَإِنِّي لَا آمَنُ أَنْ يَغْمِسُوكُمْ فِي ضَلَالَتِهِمْ، أَوْ يَلْبِسُوا عَلَيْكُمْ مَا كُنْتُمْ تَعْرِفُونَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوقلابہ نے کہا: خواہشات کے بندوں (اہل ہوس) کے پاس نہ بیٹھو، اور نہ ان سے تکرار کرو، کیونکہ میں تم کو ان سے محفوظ نہیں سمجھتا کہ وہ تمہیں گمراہی میں ڈبو دیں گے، یا جس چیز کی تم معرفت رکھتے ہو اس میں بھی خلط ملط کر دیں گے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 405]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 405] »
اس قول کی سند صحیح ہے، اور یہ روایت [إبانة 363] ، [طبقات ابن سعد 134/7] و [شرح أصول اعتقاد أهل السنة 243] میں اسی سند سے مروی ہے۔ نیز [إبانة 610] ، [البدع لابن وضاح 132] ، [الشريعة ص: 67] میں دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (404) باب پر واپس اگلی حدیث (406) →