بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3335 — وصیت کرنے والے سے پہلے اگر موصی لہ کا انتقال ہو جائے
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل وصیت کرنے والے سے پہلے اگر موصی لہ کا انتقال ہو جائے حدیث 3335
حدیث نمبر: 3335 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ ، أَشْعَثَ ، أَبِي إِسْحَاق السَّبِيعِيِّ ، حُدِّثْتُ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق السَّبِيعِيِّ، قَالَ: حُدِّثْتُ أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يُجِيزُهَا مِثْلَ قَوْلِ الْحَسَنِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابواسحاق السبیعی نے کہا: مجھ سے بیان کیا گیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ایسی وصیت کو جائز قرار دیتے تھے۔ (یعنی) حسن رحمہ اللہ کے قول کے مطابق انہوں نے بھی کہا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3335]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 3346] »
اس حدیث کی سند بھی اشعث کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 10987]
وضاحت
(تشریح احادیث 3332 سے 3335)
ان اقوال کو اگر صحیح مان لیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ وصیت کرنے والے (وصی یا موصی) سے پہلے موصی لہ (جس کے لئے وصیت کی ہے) مرجائے تو یہ وصیت موصی لہ کے وارثین کی طرف منتقل ہو جائے گی۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده ضعيف
← پچھلی حدیث (3334) باب پر واپس اگلی حدیث (3336) →