بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3336 — جب کوئی آدمی فی سبیل اللہ کسی چیز کی وصیت کرے؟
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل جب کوئی آدمی فی سبیل اللہ کسی چیز کی وصیت کرے؟ حدیث 3336
حدیث نمبر: 3336 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ ، مُوسَى هُوَ ابْنُ عُقْبَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُوسَى هُوَ ابْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ:"أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ: إِنَّ رَجُلًا أَوْصَى إِلَيَّ وَجَعَلَ نَاقَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَلَيْسَ هَذَا زَمَانًا يُخْرَجُ إِلَى الْغَزْوِ، فَأَحْمِلُ عَلَيْهَا فِي الْحَجِّ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
نافع سے مروی ہے کہ ایک آدمی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہا کہ ایک شخص نے ایک اونٹنی کو اللہ کے راستے میں دینے کی مجھے وصیت کی ہے، اور یہ جہاد کا زمانہ بھی نہیں ہے، کیا میں اس کو حج کے لئے بھیج سکتا ہوں؟ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: حج اور عمرہ فی سبیل اللہ میں شامل ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3336]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3347] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 10888] و [البيهقي 272/6] ۔ اس کا شاہد [طيالسي 202/1، 976] ، [أحمد 405/6] و [الحاكم فى المستدرك 482/1] میں موجود ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (3335) باب پر واپس اگلی حدیث (3337) →