بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3334 — وصیت کرنے والے سے پہلے اگر موصی لہ کا انتقال ہو جائے
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل وصیت کرنے والے سے پہلے اگر موصی لہ کا انتقال ہو جائے حدیث 3334
حدیث نمبر: 3334 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ ، أَشْعَثَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ الْحَسَنِ:"فِي الرَّجُلِ يُوصِي لِلرَّجُلِ بِالْوَصِيَّةِ، فَيَمُوتُ الْمُوصَى لَهُ قَبْلَ الْمُوصِي، قَالَ: هِيَ جَائِزَةٌ لِوَرَثَةِ الْمُوصَى لَهُ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے: کوئی آدمی کسی شخص کے لئے وصیت کرے اور وصی سے پہلے (جس کے لئے وصیت کی ہے) وہ مر جائے، حسن رحمہ اللہ نے کہا: ایسی وصیت موصی لہ (یعنی جس کے لئے وصیت کی ہے) کے وارثین کے لئے جائز ہو گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3334]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف أشعث وهو: ابن سوار، [مكتبه الشامله نمبر: 3345] »
اشعث بن سوار کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے، لیکن ابن منصور نے [ابن منصور 367] میں صحیح سند سے روایت کی ہے۔ نیز [ابن أبى شيبه 10788] نے بھی حسن رحمہ اللہ کا یہ قول ذکر کیا ہے کہ: ایسی وصیت موصی لہ کے وارثین کے لئے ہوگی۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف أشعث وهو: ابن سوار
← پچھلی حدیث (3333) باب پر واپس اگلی حدیث (3335) →