بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3333 — وصیت کرنے والے سے پہلے اگر موصی لہ کا انتقال ہو جائے
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل وصیت کرنے والے سے پہلے اگر موصی لہ کا انتقال ہو جائے حدیث 3333
حدیث نمبر: 3333 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ، أنبأنا الْوَلِيدُ، عَنْ حَفْصٍ، عَنْ مَكْحُولٍ:"فِي الرَّجُلِ يُوصِي لِلرَّجُلِ بِدَنَانِيرَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَيَمُوتُ الْمُوصَى لَهُ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ بِهَا مِنْ أَهْلِهِ، قَالَ: هِيَ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْمُتَوَفَّى الْمُوصِي، يُنْفِذُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
مکحول رحمہ اللہ سے مروی ہے: کوئی آدمی کسی شخص کے لئے اللہ کے راستے میں دنانیر خرچ کرنے کی وصیت کرے اور جس کو وصیت کی اس کا وصیت کرنے والے سے پہلے انتقال ہو جائے؟ انہوں نے کہا: وصیت کرنے والے کے وارثین کے ہاتھ سے نکلنے سے پہلے ایسی وصیت جس کے لئے وصیت کی گئی ہے اس کے وارثین کے لئے جائز ہے۔ نیز انہوں نے کہا: مرے ہوئے کے وصیت کرنے والے وارثین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس وصیت کو فی سبیل الله نافذ کریں۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3333]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف الوليد بن مسلم قد عنعن وهو مدلس، [مكتبه الشامله نمبر: 3344] »
اس اثر کی سند میں ولید بن مسلم مدلس ہیں اور عن سے روایت کی ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف الوليد بن مسلم قد عنعن وهو مدلس
← پچھلی حدیث (3332) باب پر واپس اگلی حدیث (3334) →