حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، قَالَ: سُئِلَ عَامِرٍ عَنْ الْمَمْلُوكِ يُعْتَقُ سَائِبَةً لِمَنْ وَلَاؤُهُ؟ قَالَ: "لِلَّذِي أَعْتَقَهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
زکریا نے کہا: عامر (الشعبی) رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: مملوک کو سائبہ کے طور پر آزاد کیا جائے تو اس کا ولاء (حق وراثت) کس کے لئے ہے؟ جواب دیا: جس نے اسے آزاد کیا ہے (اس کے لئے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3153]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى عامر الشعبي، [مكتبه الشامله نمبر: 3162] »
اس اثر کی سند عامر الشعبی رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11477، عن زكريا بن أبى زائده]
الحكم: إسناده صحيح إلى عامر الشعبي