بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3152 — آزاد کردہ غلام کی میراث کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان آزاد کردہ غلام کی میراث کا بیان حدیث 3152
حدیث نمبر: 3152 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سُلَيْمَانُ ، أَبِي عُثْمَانَ ، عُمَرُ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا سُلَيْمَانُ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: "الصَّدَقَةُ وَالسَّائِبَةُ لِيَوْمِهِمَا، أَوْ لِوَقْتِهِمَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوعثمان نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: صدقہ اور سائبہ (آزاد شده غلام) دونوں اپنے دن کے لئے ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3152]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3161] »
ابوعثمان کا نام عبدالرحمٰن بن مل ہے، اور سلیمان: التیمی ہیں۔ اس اثر کو دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11465] ، [عبدالرزاق 16229] اور [بيهقي 301/10]
وضاحت
(تشریح احادیث 3150 سے 3152)
یعنی جس نے ثواب و اجر کے لئے صدقہ کیا اور غلام آزاد کئے تو قیامت کے دن اس کا آزاد کرنے والے کو پورا پورا اجر و ثواب ملے گا، جیسا کہ عبدالرزاق کی روایت میں یہ اضافہ ہے (یعنی: «يوم القيامة» ) بعض روایات میں ہے «لقومهما» اور بعض روایات میں ہے «لوقتها» غالباً یہ تصحیفات میں سے ہے۔
واللہ اعلم وعلمہ اتم۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (3151) باب پر واپس اگلی حدیث (3153) →